BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں

لائیو,غلط معلومات پر کارروائی سے صورتحال پیچیدہ ہوتی ہے اور رسوائی کے سوا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا: ترجمان افغان طالبان
افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے پاکستان پر افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکتیکا، خوست اور کنڑ میں فضائی حملوں کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی ہے اور رسوائی کے سوا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آتا۔ پاکستان نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

پشاور، بنوں اور باجوڑ میں حملوں کے پیچھے ٹی ٹی پی کا ہاتھ یا صوبے میں نئے شدت پسند گروہ سرگرم ہیں؟
خیبر پختونخوا میں حالیہ دنوں میں کم از کم تین نامعلوم یا کم پہچانے جانے والے گروہ سامنے آئے ہیں جو ان علاقوں میں حملوں کی ذمہ داری لے رہے ہیں جہاں پہلے عموماً تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) سرگرم تھے۔

ضیاالحق کا خواب پورا ہونے میں 46 سال لگے
جو خواب جنرل ضیا الحق نے 46 برس قبل ایک برطانوی چینل کے انٹرویو میں بیان کیا تھا آج ہم اس کی ترتیب وار تعبیر قسط وار دیکھ رہے ہیں۔

12 برس کی لڑکی جس نے ایک آن لائن کردار کو خوش کرنے کے لیے اپنی کلاس فیلو پر چاقو سے 19 وار کیے
پولیس کے مطابق 23 سالہ مورگن گیزر سنیچر کی رات میڈیسن میں واقع گروپ ہوم سے اپنا نگرانی والا بریسلیٹ اتار کر فرار ہو گئیں اور اگلے روز تک مفرور رہیں۔

جب برقعے پر پابندی کی حامی آسٹریلوی سینیٹر پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر پہنچ گئیں
یہ ایک ایسا مطالبہ ہے جس کے لیے وہ طویل عرصے سے مہم چلا رہی ہیں۔ یہ دوسری بار ہے کہ وہ خود پارلیمنٹ میں برقعہ پہن کر آئیں اور پھر برقعے پر پابندی کا مطالبہ دہرایا۔

ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کا بادل ہزاروں کلومیٹر دور پاکستان اور انڈیا تک کیسے پہنچا؟
پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ افریقہ میں ہائلی گوبلی آتش فشاں پھٹنے سے اٹھنے والی راکھ شمال مشرق کی جانب بڑھ رہی ہے جس سے ہوائی سفر متاثر ہو سکتا ہے۔

پی ایس ایل: لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد کراچی کنگز بھی نئے 10 سالہ معاہدے پر رضامند
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل ٹیموں لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بعد اب کراچی کنگز بھی آئندہ دس برس تک اپنے موجودہ مالکان کے پاس ہی رہے گی۔

اسلام آباد کچہری حملہ: ’خودکش حملہ آور افغان شہری تھا اور حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی‘، پاکستانی وزیر اطلاعات کا دعویٰ
پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطااللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں ضلعی کچہری کے باہر خودکش حملہ کرنے والا شخص افغان تھا اور اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود تحریکِ طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے اپنے کمانڈر داد اللہ کے ذریعے کی تھی۔

سردیوں میں ایڑھیاں کیوں پھٹ جاتی ہیں اور اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے
اگرچہ پھٹی ایڑھیاں بظاہر ایک عام سا مسئلہ دکھائی دیتا ہے لیکن اگر اس کا خیال نہ رکھا جائے تو شدید صورت اختیار کر کے تکلیف دہ بھی ہو جاتا ہے۔
فیچر اور تجزیے
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
خصوصی رپورٹس
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

























































