ہیوسٹن (انگریزی: Houston)امریکہ کی ریاستٹیکساس کا سب سے بڑا اور ریاستہائے متحدہ امریکا کا چوتھا سب سے بڑا شہر ہے۔ 600 مربع میل (1600 مربع کلومیٹر) پر پھیلا یہ شہرہیرس کاؤنٹی کا مرکز ہے جو ملک کی تیسری سب سے زیادہ آبادی رکھنے والی کاؤنٹی ہے۔2005ء کی امریکی مردم شماری کے مطابق شہر کی آبادی اندازہً 20 لاکھ سے زائد ہے۔ یہہیوسٹن-شوگر لینڈ-بیٹن شہری علاقے کے مرکز میں واقع ہے، جوخلیج (میکسیکو) کے ساحلی علاقے کا ثقافتی و اقتصادی مرکز ہے اور 10 کاؤنٹیز کی مجموعی 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ امریکا کا ساتواں سب سے بڑا شہری علاقہ ہے۔
ہیوسٹن دنیا بھر میں اپنی توانائی (خصوصاً تیل) اور طیارہ سازی کی صنعتوں اور جہازوں کی گزرگاہ کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ ہیوسٹن کی بندرگاہ بین الاقوامی تجارت کے لحاظ سے ملک میں اول درجے پر ہے اور دنیا کی چھٹی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔فورچیون 500 ہیڈکوارٹر فہرست میں نیو یارک شہر کے بعد دوسرے درجے پر آنے والے ہیوسٹن میںٹیکساس میڈیکل سینٹر بھی واقع ہے جو دنیا کے سب تحقیق اور صحت عامہ کے اداروں کا دنیا کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔
گلوبلائزیشن اور ورلڈ سٹیز اسٹڈی گروپ اینڈ نیٹ ورک کی جانب سے امریکا کے 11 عالمی معیار کے شہروں میں ہیوسٹن اول درجے پر ہے۔