ہینڈل سسٹم ایسا منفرد اور مستحکم نظام ہے جو قومی تحقیقی پیش قدمی ادارے (CNRI) کی ملکیت میں ہے اور معلوماتی وسائل کے لیے مستقل معرفات یا ”مقبض“ مختص کرنے کا فریضہ انجام دیتا ہے۔ یہ نظام ان ”مقبضات“ کو مطلوبہ معلومات سے منسلک کرتا ہے تاکہ وسائل کی تعیین، دستیابی اور افادہ ممکن ہو سکے۔[1]