ڈراونی فلم یاہیبت ناک فلم کی ایک صنف ہے جسے ناظرین میں خوف، وحشت اور حول کے شدید جذبات کو جنم دینے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ یہ فلمیں اکثر نامعلوم، مافوق الفطرت اور انسانی فطرت کے تاریک پہلو کے موضوعات کو پیش کرتی ہیں۔ وحشت ناک فلموں کے مختلف ذیلی زمرے ہوتے ہیں۔ سلیشر فلمیں اورنفسیاتی فلمیں سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ اِس صنف میں بھوتیا فلمیں، نفسیاتی وحشت ناک فلمیں، مافوق الفطرت یا دوسری دنیاوی عناصر اور تشدد والی فلمیں شامل ہوتی ہیں۔ وحشت ناک فلموں کا موضوع شیطانی قوتیں، واقعات یا کردار ہوتے ہیں جو روزمرہ کی زندگی میں گھس جاتے ہیں اور بعض اوقات مافوق الفطرت طریقوں سے ظاہر ہوتے ہیں۔ وحشت ناک فلموں کے کرداروں میں ویمپائر ، زومبی ، راکشس ، بھوت ، پاگل وحشی ، سیریل کلرز یا خوف پیدا کرنے والے دیگر کردار شامل ہیں۔
اس صنف کی پہلی فلمیں1890ء میں تیار کی گئیں۔ انسان سے انسان کے براہ راست خوف کو ظاہر کرنے والی فلمیں بنانے کا آغاز 60 کی دہائی سے ہوا اور الفریڈ ہچکاک کی فلم سائیکو، جسے بہت سے لوگ اس صنف کا سب سے بڑا ہدایت کار سمجھتے ہیں۔