Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

ہمہ گیریت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ہمہ گیریت (انگریزی: Totalitarianism) ایک اصطلاح ہے جس سے مراد ایکسیاسی نظام یاطرز حکومت ہے جس میں حزب اختلاف کے وجود کی ممانعت ہے، افراد کی ریاست پر تنقید پر روک لگی ہوتی ہے اور ریاست کسی بھی شخص کی عوامی اور نجی زندگی پر حد سے زیادہ قابو رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ اس کو ایک انتہا پسندی کی حد تک اور مکمل شکل کی بااختیاری سمجھی جاتی ہے۔ ہمہ گیر ریاستوں میں سیاسی اقتدارمطلق العنان شخصیات کے ہاتھ میں ہوتا ہے جو ہمہ گیر اور ہمہ پہلوپروپگنڈا کے ذریعے اپنی ساکھ، رسوخ اور رتق و فتق بنائے رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے ریاست کے زیر قبضہذرائع ابلاغ کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔.[1]

ہمہ گیریت کے تحت یا تو اکثر جمہوریت کا وجود ہوتا ہی نہیں یا برائے نام ہوتا ہے۔ انسانی حقوق کی پامالی اور شخصی آزادیوں کی عام طور سے ہمہ گیریت کے تحت گنجائش نہیں ہوتی ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ہمہ_گیریت&oldid=8799725»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp