گردہ کو انگریزی میں اس کو kidney اور renalis یا nephric بھی کہتے ہیں۔ گردے دراصل لوبیئے کی شکل کے دو عدداخراجی اعضاء ہیں جوخون میں پیدا ہوتے رہنے والے غیر ضروری اجزاء (بطور خاصیوریا) کوخون سے الگ کر کے یا چھان کر، پانی کے ساتھپیشاب کی شکل میں جسم سے خارج کردیتے ہیں۔
انسان میں گردے ریڑھ کی ہڈی کے دونوں اطراف، پیٹ کے پچھلے حصے یعنی کمر کی دیوار کی جانب پائے جاتے ہیں۔ دائیاں گردہجگر کے نیچے اور بائیاں گردہطحال (spleen) کے نیچے پایا جاتا ہے۔ ہر گردے کے بالائی سرے پر ایک چھوٹا جسم پایا جاتا ہے جس کوکظر (adrenal) کہتے ہیں یہ دراصل ایکغدود ہوتا ہے جس سے ہارمونز کا اخراج عمل میں آتا ہے۔ گردوں کے مقام کے بارے میں ایک اور اہم بات یہ ہے کہ دائیاں گردہ بائیں کی نسبت کچھ نیچا ہوتا ہے (یہ بات شکل میں واضع مشاہدہ کی جا سکتی ہے)