Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

کیمرا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بڑیشکلبندی (large format) عکاسہ جس میں اس کاعدسہ واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔

عکاسہ یاکیمرا (Camera) ایک ایسیاختراع کو کہا جاتا ہے جس کے ذریعے ساکن اور یا متحرک تصاویر کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ایکصامد نور (lightproof) خانے پر مشتمل ہوتا ہے جس کے ایک جانب ادخالنور کا راستہ ہوتا ہے اور اس کے اندر روشنی کے لیے حساس ایکغشا (film) لگائی گئی ہوتی ہے جو عکس کو اپنی سطح پر ثبت کر لیتی ہے۔ انگریزی لفظ camera کے ماخذ کے بارے میں اکثریت کی رائے یہ ہے کہ یہ لفظعکاسۂ مظلمہ (Camera obscura) کی ترقی یافتہ شکل ہے، جبکہ اس کے بارے میں ایک اور گروہ کی رائے یہ بھی ہے کہ انگریزی کیمرا کا لفظ اصل میں عربی کے قمرہ سے ماخوذ ہے جس کے معنی تاریک کمرے کے ہوتے ہیں۔ عکاسۂ مظلمہ دراصل موجودہ کیمرے یا عکاسے کی ابتدائیییییییییی شکل وآلیہ ہے جووقت حقیقی (real time) میں تصاویر یا عکس کو ظاہر کرتا ہے،مسلمان سائنسدان،ابن الہیثم نے سب سے پہلے اس کے طریقۂ کار کی وضاحت قوانین بصریات کے اصولوں کے تحت پیش کی

اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=کیمرا&oldid=9170842»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp