| چراغ پاسوان | |
|---|---|
| شخصی معلومات | |
| پیدائش | 31 اکتوبر 1982ء (44 سال) کھگڑیا |
| شہریت | |
| جماعت | لوک جن شکتی پارٹی[2] |
| عضو في | |
| والد | رام ولاس پاسوان |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | سیاست دان[1]، اداکار |
| ویب سائٹ | |
| ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
| درستی -ترمیم | |
چراغ پاسوان (انگریزی: Chirag Paswan)بھارتی اداکار اور سیاست دان ہیں۔ وہ مرحوم رام ولاس پاسوان کے فرزند ہیں۔ رام ولاس پاسوان نے اپنی حیات میں ہی انھیںلوک جن شکتی پارٹی کا صدر بنا دیا تھا۔[3][4]
وہبہار کے جموئی پارلیمانی حلقہ سے 16ویں لاک سبھا کے لیےبھارت کے عام انتخابات، 2014ء میں منتخب ہوئے جبکہ ان کے والد حاجی پور پارلیمانی حلقہ سے چنے گئے۔ دونوں نےلوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ انتخابات میں حصہ لیا تھا۔[5]
ان کی ولادت 31 اکتوبر 1982ء کو ہوئی۔ ان کے والد مشہور سیاست دان، لوک جن شکتی پارٹی کے بانی اور سابق صدر اور کئی بار مرکزی وزیر رہےرام ولاس پاسوان ہیں اور والدہ رینا پاسوان ہیں۔[6]انھوں نے انجینئری میں گریجویشن کیا۔[7][8] انھوں نے 2011ء کی فلمملیں نا ملیں ہم میںکنگنا راناوت کے ساتھ اداکاری کی تھی۔[9]
2014ء میں انھوں نے جموئی پارلیمانی حلقہ سےلوک جن شکتی پارٹی کے ٹکٹ سیاسی میدان میں طبع قسمت آزمائی کی۔ جہاں انھوں نےراشٹریہ جنتا دل کے سودھانشو شیکھر بھاسکر کو 85 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ 2019ء کے انتخابات میں بھی وہ اس نشست کو بچانے میں کامیاب رہے جس میں انھیں کل528,771 ووٹ حاصل ہوئے اور بھودیو چودھری کو شکست دی۔[10]
وہ ایک غیر منافع بخش تنظیم بنام “چراغ کا روزگار“ کے صدر ہیں۔ اس کے تحت وہ اپنی ریاست کے بے روزگار نوجوانوں کو نوکری دلواتے ہیں۔[11] اس دوران وہ متعدد کمیٹیوں کے رکن اور صد رنشین رہے۔
بہار اسمبلی انتخابات، 2020ء سے قبل انھوں نے ‘بہار اول بہاری اول‘ کا نعرہ دیا اور اس کا مقصد بہار کے نوجوانوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنی تھی۔ انھوں نے کہا کہ بہار کو اول درجہ کی ریاست بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔ وہ ترقی اور بہبود میں یقین رکھتے ہیں۔[12]
2012ء میں استارڈسٹ اعزازات میں انھیں فلم ملیں نا ملیں ہم کے لیے سپر اسٹار آف ٹومارو کے لیے نازمد کیا گیا۔
{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: آرکائیو کا عنوان (link)