پب میڈ سینٹرل (PMC) مفت ڈیجیٹل ذخیرہ ہے جو حیاتیاتی طب اور حیاتی علوم کے جریدوں میں شائع شدہ تحقیقی مضامین کو مکمل متن کی صورت میں محفوظ کرتا ہے۔یہ قومی مرکز برائے حیاتیاتی ٹیکنالوجی معلومات (NCBI) کی جانب سے تیار کردہ بڑے تحقیقی ذخائر میں سے ایک ہے اور محض دستاویزات کا ذخیرہ نہیں۔ پی ایم سی میں جمع کرائے گئے مضامین کو بہتر میٹا ڈیٹا، طبی آنٹولوجی اور منفرد شناخت کنندگان کے ساتھ ترتیب دے کر XML میں ڈھالا جاتا ہے جو ہر مضمون کو مزید معلوماتی بنا دیتا ہے۔[1] PMC کے مواد کو دیگر NCBI ذخائر سے جوڑا جا سکتا ہے اور Entrez تلاش و بازیافت نظام کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے عوام کو حیاتیاتی و طبی علم کو دریافت کرنے، پڑھنے اور اس پر مزید تحقیق کرنے میں سہولت میسر آتی ہے۔[2]
↑J Beck (2010)۔ "Report from the Field: PubMed Central, an XML-based Archive of Life Sciences Journal Articles"۔Proceedings of the International Symposium on XML for the Long Haul: Issues in the Long-term Preservation of XML۔ ج 6۔DOI:10.4242/BalisageVol6.Beck01۔ISBN:978-1-935958-02-4
↑C Maloney، E Sequeira، C Kelly، R Orris، J Beck (5 دسمبر 2013)۔PubMed Central۔ National Center for Biotechnology Information (US)۔ 2020-07-28 کو اصل سےآرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2017-09-08