Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

ٹیکنالوجی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بیسویں صدی کے عہد وسطـٰی میں انسان نے ٹیکنالوجی پر اس قدر مہارت حاصل کر لی کہ وہ کرۂ ارض کی سطح سے آزاد ہو کر فضاء میں جا سکے۔

ٹیکنالوجی یا Technology،سائنس اورمعلومات کےفنی اور عملی استعمال کو کہا جاتا ہے اور اس شعبہ علم کے دائرہ کار میں وہ تمامآلات بھی آجاتے ہیں اور وہ تمامدستورالعمل یا طریقۂ کار بھی کہ جو علمی معلومات کے عملی استعمال سے متعلق ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی یا ٹیکنالوجی کی اصطلاح عام طور پر طرازوں (techniques) کے ایک مجموعے کے لیے استعمال ہوتی ہے (مثال کے طور پرspace technology) اور بعض اوقات اس کوہندسیات (engineering) کی طراز یا ٹیکنیک استعمال کرتے ہوئے بنائی جانے والی کسی چیز (پیداوار یا پروڈکٹ) کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جیسے کہ کوئی تکنیکی کاروباری ادارہ اپنی بنائی ہوئی پیداوار کو ایک ٹیکنالوجی کہ سکتا ہے، مثلاہٹاچی technology اورABI technology وغیرہ وغیرہ۔

وجہ تسمیہ

  • انگریزی میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو یونانی الفاظ کا مرکب ہے
  • اردو میں ٹیکنالوجی کا لفظ بنیادی طور پر دو الفاظ کا مرکب ہے
    • طرز =اسلوب،وضع، انداز، طریقہ، فن،
    • یات = مطالعہ، علم،
ایک شکل ٹیکنالوجی؛ یہآبیاختراع ایکمسلم سائنسدان بنامالرزاز الجزاری نے اس زمانے میں ایجاد کی تھی کہ جب آج کیترقی پذیر ہی نہیں پسماندہمسلم قوم،سائنس اور ٹیکنالوجی کے عروج پر تھی اور نئی اختراعات اور تخلیقات میں مصروف تھی۔

بیان

ٹیکنالوجی ایک بہت وسیع اصطلاح ہے اور نوع انسان کا اس سے تعلق اس وقت سے ہی جاری ہے کہ جب سے اس نےقدرتی اسباب اور وسیلوں کو سادہ اوزاروں میں بدلنا سیکھا۔ زمانہ قبل از تاریخ کے ادوار میں حضرت انسان کاآگ لگانے کے طریقے کا دریافت کرنا اور کسی وزنی چیز کے نیچے کوئی گول چیز رکھ کر اسے دھکیلنا (جس سےپہیے کی ایجاد ہوئی) سب کچھ ٹیکنالوجی ہی کی ابتدائی اشکال ہیں۔ اور موجودہ دور میں آئیں تو بہت سی ایسیایجادات و تکنیکیں ہیں جنھوں نے اس دنیا کو ایک نئی شکل میں ڈھال دیا ہے، ان میںwww اور اس کی بنیاد یعنیشمارندہ (computer) وغیرہ اہم ہیں۔ ایک اور پہلو یہ کہ تمام تر ٹیکنالوجی نے انسانی بھلائی کی جانب ہی رخ نہیں کیا بلکہ کثیر تعداد میں ایسی ٹیکنالوجی بھی تخلیق کی جاچکی ہے اور کی جا رہی ہے کہ جو انسانیت ہی کو مٹا دینے کی بھر پور صلاحیت سے مالا مال ہے اور ان کی چند مثالوں میںAtom bomb اورNeutron bomb جیسے مہیب ہتھیار شامل ہیں۔

اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ٹیکنالوجی&oldid=6599642»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp