Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

ویکی انواع

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکی انواع
The current Wikispecies logo
Detail of the Wikispecies main page.
اسپیسیز ڈاٹ ویکیمیڈیا ڈاٹ او آر جی کا اسکرین شاٹ جیساکہ3 مئی2011ء کو دیکھا گیا۔
سائٹ کی قسم
انواع کا اشاریہ
مالکویکیمیڈیا فاؤنڈیشن
بانیبینیڈکٹ منڈل (تجویز رکھی گئی2004ء میں)؛ اور ویکیمیڈیا برادری اورجمی ویلز
ویب سائٹاسپیسیز ڈاٹ ویکیمیڈیا ڈاٹ او آر جی
تجارتینہیں
اندراجاختیاری
آغازستمبر 14، 2004؛ 21 سال قبل (2004-09-14)

ویکی انواع (انگریزی: Wikispecies) ایک ویکی پر مبنی منصوبہ ہے جس کوویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کی تائید حاصل ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ایک جامعآزاد مواد کا کیٹلاگ تمامانواع حیات پر بنایا جائے؛ یہ عوام الناس کی بجائے منصوبہ سائنسدانوں پر مرکوز ہے۔جمی ویلز نے کہا کہ صارفین کو اپنی ڈگریوں کوفیکس کرنے کی ضرورت نہیں ہے، مگر ارسال کردہ مواد کو تکنیکیحاضرین کی تائید حاصل ہونا چاہیے۔[1][2] ویکی انواعگنو آزاد مسوداتی اجازت نامہ اورکریئیٹیو کامنز اجازت نامہ کے تحت موجود ہے۔

ستمبر2004ء میں شروع یہ منصوبہ دنیا بھر کےماہرین حیاتیات کو تعاون کی دعوت دیتا ہے۔[3] یہ منصوبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ ایک فریم ورکلینینئن ٹیکسونومی کوویکیپیڈیا کے انفرادی انواع کے مضامین سےاپریل2005ء تک جوڑ دیا گیا۔[2]

تاریخ

[ترمیم]

بینیڈکٹ منڈل نے کئی لوگوں کی کوششوں کو مربوط کیا جو اس منصوبے میں شامل ہونے کے خواہش مند تھے اور امکانی مؤیدین کو2004ء کے شروع میں ربط کیا۔ ڈاٹابیسوں کو تجزیہ کیا گیا اور منتظمین سے ربط کیا گیا اور کچھ نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ وہ ویکی انواع کے لیے اپنا ڈاٹا فراہم کریں گے۔ منڈل نے اس مرحلے پر دو اہم سرگرمیوں کو گنایا:

  1. یہ پتہ کیا جائے کہ ڈاٹابیس کا مواد کیسے پیش کیا جائے— ماہرین کی رائے، امکانی غیر پیشہ ور لوگ اور موجودہ ڈاٹابیس سے موازنہ۔
  2. یہ پتہ کیا جائے کہ سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا انتخاب کیسے کیا جائے اور اخراجات کی پابجائی کیسے ہو— ماہرین کی رائے، ساتھی صارفین اور امکانی اسپانسر۔

مجوزہ منصوبے کے فوائد اور اس کی مضرتوں کو ویکی میڈیا-I میلنگ لسٹ پر موضوع گفتگو بنایا گیا۔ ویکی میڈیا فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 بمقابلہ صفر ویکی انواع شروع کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ اس منصوبے کواگست 2004ء میں شروع کیا گیا اور اس کی ویب گاہ species.wikimedia.org طے ہوئی۔ یہ رسمی طور پر ویکی میڈیا کے ہی منصوبے کے طور پر14 فروری 2004ء کو ضم ہوا۔

  • 10 اکتوبر2006ء میں منصوبے میں 75,000 سے زائد مضامین تھے۔
  • 20 مئی2007ء کو منصوبے میں 100,000 سے زائد مضامین تھے جبکہ 5,495 اندراج شدہ صارفین تھے۔
  • 8 ستمبر2008ء کو منصوبے میں 150,000 سے زائد مضامین تھے جبکہ 9,224 اندراج شدہ صارفین تھے۔
  • 23 اکتوبر2011ء کو منصوبے میں 300,000 سے زائد مضامین تھے۔
  • 16 جون2014ء کو منصوبے میں 400,000 سے زائد مضامین تھے۔
  • 7 جنوری2017ء کو منصوبے میں 500,000 سے زائد مضامین تھے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Calling all taxonomists"۔Science۔ ج 307 شمارہ 5712: 1021۔ 2005۔DOI:10.1126/science.307.5712.1021a
  2. ^اب"WikiSpecies"۔American Scientist Online۔ Sigma Xi۔ 25 اپریل 2005۔ 2005-04-30 کواصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2014-02-03
  3. Mark Peplow (2005)۔ "Species list reaches half-million mark"۔Nature۔DOI:10.1038/news050314-6

بیرونی روابط

[ترمیم]
شخصیات
منصوبے
موجودہ
ماضی
منصوبے
دیگر
متعلقہ
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=ویکی_انواع&oldid=8602338»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp