
میکائیل یا میکال ایکفرشتہ ہیں جن کا ذکرقرآن مجید اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے متعلق احادیث میں آیا ہے۔ وہ عظیم فرشتوں میں سے ایک ہیں۔ روایت میں آتا ہے کہ انھیں بارش اور نباتات (پیداوار) کے انتظام پر مامور کیا گیا ہے۔ ان کا اپنے رب عز و جل کے ہاں بڑا مقام ہے اور وہ مقرب اور اشراف فرشتوں میں سے شمار ہوتے ہیں۔[1]
قرآن مجید میں ان کا نام آیا ہے: "جو کوئی اللہ کا، اس کے فرشتوں کا، اس کے رسولوں کا، جبرائیل اور میکال کا دشمن ہو تو یقیناً اللہ کافروں کا دشمن ہے۔" (سورۃ البقرۃ، آیت 98)[2]
نبی محمد ﷺ سے روایت ہے کہ انھوں نےجبرائیل سے پوچھا:"میں میکائیل کو کبھی ہنستے ہوئے کیوں نہیں دیکھتا؟"جبرائیل نے جواب دیا:"جب سے آگ (جہنم) پیدا کی گئی ہے، میکائیل کبھی نہیں ہنسے۔"[3]