ممالیہ یاپستانیہ (انگریزی: mammals) ایسےجانداروں کو کہا جاتا ہے کہ جوفقاریہ ہوتے ہیں اور ان کےمادہ شریک میںپستان پائے جاتے ہیں جس سے وہ اپنےبچوں کودودھ پلاتے ہیں نیز ان میں اور پرندوں اور رینگنے والے جانوروں میں بالوں اور چار خانوں والے دل اور کان کی درمیانی ہڈی کا بھی فرق ہوتا ہے اس گروہ سے تعلق رکھنے والے جاندار کے دماغ کا ایک خاص حصہ ہوتا ہے جو جسم کے درجہ حرارت کو قابو رکھتا ہے۔ اسی پستان کے رکھنے کی خصوصیت کی وجہ سے ان کو پستانیہ بھی کہا جاتا ہے جبکہ اس کی جمع پستانیے کی جاتی ہے۔ انگریزی میں mammalia کے لیے مناسب اردو متبادل، پستانیان آتا ہے۔
ان میں زیادہ تر حیوانات سبزی خور Herbivorus ہوتے ہیں،کچھ گوشت خور Carnivores اورکچھ ہمہ خور Omnivores ہوتے ہیں۔یہ گرم خون کے حیوانHomoethermic ہیں۔