انگریزی زبان میں اس کا نام ہنگری ہے۔ انگریزی زبان کا حرف H دراصل لاطینی سے ماخوذ ہے اور لاطینی میں اس کا نام ہنگریا (Hungaria) ہے۔ کہا جاتا ہے کہاوار سے قبل یہاںہن آباد تھے اور تاریخی طور پر ہنگری نام H اسی سے منسوب ہے۔ ہنگری کے باقی حروفوسطی یونانی لفظ (Οὔγγροι) سے بنے ہیں جو پہلےلاطینی میں اور بعد میں انگریزی میں آیا۔ یونانی کا لفظقدیم بلغاری لفظ (ągrinŭ) سے بنا ہے جوایغور-ترک لفظ اویغور سے بنا ہے جس کے معنیاویغور کا قبیلہ ہے۔ اس طرح اویغور ان تمام قبائل کو کہا جاتا ہے جوبلغا قبائل سے مل گئے اور ان لوگوں نے مجموعی طور پر اوار کے بعد ہنگری پر حکومت کی۔[11][12]
مقامی زبان میں اس کا ناممجراورسیگ (Magyarország) ہے جو دو الفاظ کا مرکب ہےمجار (magyar) اورملک (ország)۔ در حقیقتمجار ملک کے باشندوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ زیادہ درست طریقے سے یہ کچھ دیگر زبانوں میں ملک کے نام عکاسی کرتا ہے جیسےجدید ترکی زبان(Macaristan)،فارسی زبان(مجارستان)،آذری ترکی زبان (مجاریستان)اور دیگر زبانوں میںمجارستان (Magyaristan) یعنی مجاروں کی سرزمین کہا جاتا ہے۔ اسی ترکیب کے مطابق عربی زبان میں اسےالمجر کہا جاتا ہے۔مجار کا لفظ سات بڑے نیم خانہ بدوش مقامی قبیلوںمجاری میں سے ایک کے نام سے لیا گیا ہے۔[13][14][15]