لیون بلوم فرانسیسی سوشلسٹ پارٹی کا لیڈر اورفرانس کا پہلا سوشلسٹ وزیر اعظم۔ پیرس کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا۔ 1919ء میں ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہوا۔ 1936ء میں شکست ہو گئی۔ لیکن اس مختصر عرصے میں لیون نے چند انقلابی اصلاحات کیں۔ مزدوروں کے کام کے اوقات کم کیے۔ امداد باہمی کے قوانین نافذ کیے۔ بینک آف فرانس کو ازسرنو منظم کیا اور تمام بڑی بڑی صنعتوں کو قومی تحویل میں لے لیا۔
1940ء میں جرمنوں کی پٹھو وستی حکومت نے اسے گرفتار کر لیا 1942ء میں مقدمہ چلا، لیکن حکومت نے عوامی رد عمل کے خوف سے اسے جرمنوں کے حوالے کر دیا۔ جنھوں نے اسےبیگار کیمپ میں بھیج دیا۔ جہاں سے 1945ء میں اتحادی فوجوں نے اسے رہائی دلائی۔ 1946ء میں چند ہفتےوزیر اعظم رہا۔ پھراقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب مقرر کیا گیا۔