Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

فونیقی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Φοινίκη
فونیشیا
1200 قبل مسیح–539 قبل مسیح
فونیشیا کا نقشہ اور بحر متوسط کی تجارتی راہ
فونیشیا کا نقشہ اوربحر متوسط کی تجارتی راہ
دار الحکومت
  • جبیل(1200 قبل مسیح–1000 قبل مسیح)
  • صور(1000 قبل مسیح–333 قبل مسیح)
  • قرطاج(333 قبل مسیح–149 قبل مسیح)
عمومی زبانیںفونیقی
مذہب
کنعانی
حکومتبادشاہت (شہری ریاست)
مشہور فونیقی بادشاہ 
• c. 1000 قبل مسیح
احیرام
• 969 قبل مسیح – 936 قبل مسیح
حیرام اول
• 820 قبل مسیح – 774 BC
پیگمالیون صور
تاریخی دورکلاسیکی دور
• 
1200 قبل مسیح
• حیرام اول کے دور حکومت میں صور ایک مستحکم شہری ریاست بن گیا
969 قبل مسیح
• Pygmalion foundsقرطاج (legendary)
814 قبل مسیح
• 
539 قبل مسیح
آبادی
• 1200 قبل مسیح[1]
200,000
ماقبل
مابعد
Canaanites
Hittite Empire
Egyptian Empire
Achaemenid Phoenicia
Ancient Carthage
موجودہ حصہ

فونیقی (فونیشیا) ایک قدیمسامی تہذیب ہے جو مغربیزرخیز ہلال اور موجودہلبنان کے حصّے پر واقع تھی۔ یہ 1550 قبل مسیح سے 300 قبل مسیح تکبحیرہ روم کے ساحلوں میں پھیلی ہوئی ایک سمندری تجارتی ثقافت تھی۔

تاریخ

[ترمیم]

آج سے پانچ ہزار برس قبل جس زمانہ میں لوگ ایک جگہ رہنے کی بجائے تلاش معاش میں چل پھر کر زندگی بسرکیا کرتے تھے۔ بحیرہ روم کے مشرقی ساحل، شمالی فلسطین، مغربی شام اور لبنان پر قبیلہسام کی ایک شاخ جو یہاں آ کر آباد ہو گئی، جسے آج ہم فونیشیا یا فونیقی کے نام سے یاد کرتے ہیں۔فونیقی قبیلوں نے جو سامی نژاد تھے اورسامی زبان میں گفتگو کیا کرتے تھے تین ہزار سال قبل مسیح میں سامی مہاجرین کے ساتھبحیرہ روم کے مشرقی ساحلوں کو بسایا اورشام سمیت ساحلی علاقوں میں آباد ہو گئے۔ انھوں نے نہ صرفلبنان کے مغربی ساحل پر کئی تجارتی شہر جن میںصور،صیدا،بیروت،بابلوس،یوگاریت،جریکو اوریروشلم مشہور ہیں، تعمیر کیے بلکہاسپین،اٹلی،تیونس،قبرص،مالٹا،شمالی افریقہ،مارسیلیز،الجیریا،لیبیا،ترکی،مراکش،انگلینڈ اورموریتانیہ میں بھی اپنی نو آبادیاں اورتجارتی کالونیاں قائم کیں جن کے آثار آج بھی موجود ہیں۔

نام

[ترمیم]

ماضی میں سرزمینِفلسطین کو "ارضکنعان" کہا جاتا تھا۔ فونیقیوں نے جب اس علاقہ میں رہائش اختیار کی تو خود کو اپنے علاقے کے نام سے اہلِ کنعان موسوم کیا جیسے اہلِ صور و اہلِ صیدا وغیرہ۔ انھوں نے کبھی اپنے آپ کو فونیقی نہیں کہا اور اس دور میں کہیں بھی فونیقیوں کا نام نہیں ملتا ہے۔ فونیقی کی اصطلاحہومر کے زمانے سےیونان میں رائج ہوئی۔

حروف تہجی

[ترمیم]
فائل:Phoen1.jpg
فونیقی رسم الخط
فائل:Phoen2.jpg
فونیقی زبان کے حروف

فونیقی ترقی یافتہ تہذیب و تمدن کے حامل تھے وہکانسی اورلوہے کو اپنی صنعتوں میں استعمال کیا کرتے تھے اور فوجی سازوسامان بنانے میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔ فونیقیوں کا سب سے بڑا کارنامہحروفِ تہجی کو آسان فہم میں منتقل کرنا اور دور دراز کے علاقوں میں پہچانا ہے، انھوں نےپروٹوسیمیٹک حروف کو مزید سہل بنایا تاکہ لکھنے میں زیادہ وقت صَرف نہ ہو اور کاروباری ضرورت کے تحتپپائرس کی شاخوں کے کاغذمصر سے درآمد کیے تاکہ مٹی کی تختیوں پر نقش کرنے میں جو وقت ضائع ہوتا ہے نہ ہو اور بحری سفر کے دوران نمی سے جو مٹی کی تختیوں کو نقصان پہنچتا ہے اُس سے بھی بچا جاسکے۔فونیقیوں کا ایک اور بڑا کارنامہگنتی کی ایجاد ہے۔ تاجر پیشہ ہونے کی وجہ سے انھوں نےریاضی کی تحریری اہمیت کو سختی کے ساتھ محسوس کيا چنانچہ انھوں نے گنتی کی بنیاد رکھی۔فونیقی قوم کا یہ رسم الخط مختلف اقوام میں پہنچ کر تبدیل ہوتا گیا لیکن پوُنک (Punic) قوم میں یہ رسم الخط جوں کا توں رائج رہا اور فونیقی قوم کے زوال کے برسوں بعد 200 قبل مسیح تک رائج رہا۔

فائل:Phoen3.gif
فونیقی الفاظ معنی

فونیقی کے دیگر زبانوں پر اثرات

[ترمیم]
فائل:Phoen4.jpg
فونیقی کے دیگر زبانوں پر اثرات

فونیقیوں کا بنایا ہوا ابجدی رسم الخط اور اس کے حروف تہجی اتنے سہل اور آسان فہم تھے کہ دنیا بھر کی مختلف اقوام نے اسے اپنایا۔ میسوپوٹیمیا کے آرامی، یورپ کے یونانی اور رومی، مشرق وسطیٰ کے عبرانی، عربی، ثمودی، نبطی، افریقہ کے حبشی اور ہندوستان کےبرہمی رسم الخط فونیقیوں سے ہی حاصل کردہ ہیں۔جہاں فونیقی قوم کا یہ رسم الخط قدیم آرامی،نبطی، عربی، یونانی، قدیم لاطینی اور جدید رومی زبانوں میں پہنچ کر تبدیل ہوتا گیا۔ وہاں اُن اقوام نے بھی اپنے رسم الخط میں تبدیلی پیدا کی جو تصویری و علامتی رسم الخط استعمال کرتے تھے، مثلاً میسو پوٹیمیا کےسمیری، عکادی اور مصر کےہائروگلفس رسم الخط۔

حوالہ جات

[ترمیم]

ماہنامہ روحانی ڈائجسٹ کراچی

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Phoenicia"۔The Encyclopedia of World History, Sixth edition۔ Houghton Mifflin Company۔ 2001۔ ص 1۔ 2018-12-25 کواصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2008-12-11{{حوالہ ویب}}:الوسيط|پہلا= يفتقد|آخر= (معاونت)
سرزمین شام میں قدیم ریاستیں اور علاقے
تانبے کا دور
برنجی دور
آہنی دور
کلاسیکی عہد
مآخذ
قدیم
(نوآبادی)
بعد-کلاسیکی
جدید
نوآبادیاتی
فہرستیں
متفرق
سامی موضوعات
شخصیات
سیاست
حسب نسب
تاریخ
ممالک
پرچم اور
قومی علامات
مطالعات
مذاہب
تنظیمیں
سوریہشمالی میسوپوٹیمیاجنوبی میسوپوٹیمیا
3500–2350 ق مآموریSubartuسمیری شہری ریاستیں
2350–2200 ق مسلطنت اکد
2200–2100 ق مGutians
2100–2000 ق مThird Dynasty of Ur(نشاۃ ثانیہ)
2000–1800 ق مMariاور دیگرآموری شہری-ریاستیںقدیم اشوری سلطنت(شمالی عکادی)Isin/Larsaاور دیگرآموری شہری-ریاستیں
1800–1600 ق محتی سلطنتقدیم بابلی سلطنت(جنوبی عکادی)
1600–1400 ق مMitanni(حوری قوم)Karduniaš(Kassites)
1400–1200 ق محتی سلطنتMiddle Assyrian Empire
1200–1150 ق مBronze Age collapse("سمندری لوگ")آرامی
1150–911 ق مفونیقیSyro-Hittite statesآرام-دمشق
آرام-دمشق
آرامیوسطی بابل(Isin II)کلدانی
911–729 ق مجدید آشوری سلطنت
729–609 ق م
626–539 ق مجدید بابلی سلطنت(کلدانی)
539–331 ق مہخامنشی سلطنت(فارسی)
336–301 ق ممقدونی سلطنت(قدیم یونان اورمقدونی)
311–129 ق مسلوقی سلطنت
129–63 ق مسلوقی سلطنتسلطنت اشکانیان
63 ق م–243 عیسویرومی سلطنت/بازنطینی سلطنت(شام)
243–636 عیسویساسانی سلطنت
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=فونیقی&oldid=6924279»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp