Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

فلم پروڈیوسر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
فلم پروڈیوسر
 

جزو بہپروڈوسر  ویکی ڈیٹا پر (P279) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبہفلم سازی  ویکی ڈیٹا پر (P425) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درستی -ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے

فلم ساز (فلم پروڈیوسر) (Film producer) فلم کو سرمایہ کار یافلم تقسیم کنندہ کے سامنے پیش کرنے سے پہلے اس کی تیاری اورفلم سازی کے مراحل کی نگرانی کی ذمہ داری انجام دیتا ہے۔[1] فلم پروڈیوسروں کو چاہے پروڈکشن ادارے بھرتی کریں یا وہ از خود فلم بنا رہے ہوں، وہ تخلیقی کام کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ حساب کتاب سے متعلقہ افراد کی مدد بھی کرتے ہیں۔[2][3] 2013ء میں ہالی ووڈ کی فلموں میں پروڈیوسروں کی اوسط تعداد 10 رہی۔ ’’دریافت کے مراحل‘‘ کے دوران، پروڈیوسر اُمید افزا مواد کی تلاش کرتا ہے۔ بعد ازاں، اگر فلم کی کہانی کا اسکرپٹ موجود نہ ہو تو وہ ایک موزوںفلم نگار تلاش کرتا ہے۔ متعدد وجوہات کی بنا پر، پروڈیوسروں کے لیے فلم پروڈکشن کے تمام تر مراحل کی بذاتِ خود نگرانی کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ ایسے حالات میں، مرکزی پروڈیوسر اپنی نمائندگی کے لیےعملی پروڈیوسروں،متصل پروڈیوسروں یایونٹ پروڈکشن منیجروں کا تقرر کرتا ہے۔ دیگر کاموں کے علاوہ، فلم میں کوئی آواز یا موسیقی تبدیل کرنے یا کسی منظر کے حذف کرنے سے متعلق پروڈیوسر کی بات حرفِ آخر تصور کی جاتی ہے۔ فلم پروڈیوسران ہی فلم کی فروخت یا حقوق کی تقسیم کے انتظامات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

اصطلاح کی وضاحت

[ترمیم]

ماضی میں ٹیلی ویژن پر، پروڈیوسر کی بنیادی ذمہ داری ویڈیو پروڈکشن کی تکمیل و تیاری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینا تھی، لیکن حالیہ دنوں میں عموماً ٹیلی ویژن پر اور فلموں کے لیے ان امور کی انجام دہی کے لیےمتصل پروڈیوسر (Line producer) کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔ متصل پروڈیوسر میزانیے کا انتظام و انصرام کرنے کے ساتھ ساتھ عکس بندی سمیت تمام مراحل کے زمانی جدول مرتب کرتا ہے، جبکہعملی پروڈیوسر (Executive Producer) مالیات کی دستیابی کے اعتبار سے فلم سازی کے جملہ امور کی نگرانی کرتا ہے۔ عملی پروڈیوسر مسلسل متصل پروڈیوسر سے رابطے میں رہتا ہے اور وہ مرحلہ بہ مرحلہ تقسیم کاروں اور سرمایہ کار اداروں وغیرہ کو فلم کی تیاری سے آگاہ کرتا رہتا ہے۔ تاہم کسی فلم کے آخر میں ’’پروڈیوسر‘‘ اور ’’عملی پروڈیوسر‘‘ منسوب کیے جانے والوں کے بارے میں یہ واضح نہیں ہوتا کہ فلم سازی میں کس کا حصہ زیادہ رہا ہے یا دوسرے لفظوں ان کی حصہ داری مختلف نوعیت کی ہو سکتی ہے۔

انھی محرکات کے باعث، تمام پروڈیوسر ابتدا ہی سے پروڈکشن معیارات پر لازمی متفق ہوتے ہیں۔ دیگر پروڈیوسر روزمرہ امور اور دیگر سرگرمیوں، مثلاً فلم نگاری، منظر ترتیبات، اداکاروں کے انتخاب اور حتا کہہدایت کاری میں شامل رہتے ہیں۔

اقسام

[ترمیم]

فلمی صنعت میں فی الوقت پروڈیوسروں کے مختلف نوعیت کے عہدے مروج ہیں۔

عملی پروڈیوسر
شریک عملی پروڈیوسر
متصل پروڈیوسر
نگران پروڈیوسر
پروڈیوسر
شریک پروڈیوسر
رابطہ کار پروڈیوسر یاپروڈکشن رابطہ کار
مشاورتی پروڈیوسر
رفیق پروڈیوسر
فیلڈ پروڈیوسر
ادارتی پروڈیوسر
پوسٹ پروڈیوسر

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Summary Report for: Producers" (بزبان انگریزی). او نیٹ آنلائن. 27 Jan 2012ء.
  2. پروفیسر باستین کلیو."Production" (بزبان انگریزی). فلم اکیڈمی.
  3. "The Film Producer" (بزبان انگریزی). میڈیا کالج.
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=فلم_پروڈیوسر&oldid=6793553»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp