علامۂِ فلسفہ (doctor of philosophy / اختصار انگریزی Ph.D) ایکتعلیمی سند ہے جو اس سند کو حاصل کرنے والے طالب علم کے درجۂ تعلیم (educational degree) کو ظاہر کرتی ہے اور عام طور پرجامعات کی جانب سےفارغ التحصیل ہونے پرفاضلالکلیہ شخص کو عطاء کی جاتی ہے۔ تعلیمی اسناد میں حاصل کیے جانے والے اس درجۂ تعلیم کی حیثیت سب سے افضل تسلیم کی جاتی ہے اور اس اعلٰی ترین درجۂ تعلیم کے حصول سے قبل، طالب علم کوفاضل (bachelor) اورماہر (master) کے مدارج سے گذرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر علم و فضیلت کے اس درجے کوعلمائی (doctorate) کا حصول سمجھا جاتا ہے اور اس علمائی کو حاصل کرنے والی شخصیت علامہ (doctor) کے لقب سے یاد کی جاتی ہے، متعدد اوقات یہ دونوں درجات العلم آپس میں بطور متبادل بھی استعمال ہوتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں۔ یہاں ایک اہم بات یہ ہے کہ گو اسبعد التحصیل (post-graduation) درجۂ علم کے نام کے ساتھفلسفہ لگایا جاتا ہے لیکن یہاں اس سے مراد اس کےیونانی بنیادی مفہوم شغف یا حب کے ہوا کرتے ہیں گویا حب العلم؛ اور یہ علامۂ فلسفہ یعنی PhD کی تعلیم کسی بھی شعبۂ علم میں ہو سکتی ہے نا کہ محض فلسفے میں۔