طائف (عربی:الطائف)سعودی عرب کےصوبہ مکہ کا ایک شہر ہے جومکۃ المکرمہ کے نزدیک واقع ہے۔ یہ سطح سمندر سے 1,700 میٹر (5,600 فٹ) کی بلندی پر واقع ہے۔ طائف کا موسم خوشگوار ہے اس لیے سعودی حکومت کے بیشتر عمال گرمیوں میں طائف منتقل ہو جاتے ہیں۔ اس کی آبادی ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب ہے۔ اس کےانگور اورشہد مشہور ہے۔ اس شہر کا تذکرہ اسلامی تاریخ میں بھی آتا ہے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تبلیغ کے لیےطائف کا سفر کیا تھا لیکن طائف کے لوگوں نے ان سے برا سلوک کیا اور پتھر برسائے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نعلین مبارک لہولہان ہو گئے۔
چھٹی صدی عیسوی میں اس علاقہ میںبنو ثقیف کا قبیلہ رہتا تھا۔ شہر کے اردگرد دیوار تھی اور لوگ بت پرست تھے۔ ان لوگوں نےکعبہ پر حملہ کے وقتابرہہ کا ساتھ دیا تھا۔ 620ء میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نےطائف کا سفر کیا جو اسلامی تاریخ کا ایک مشہور واقعہ ہے۔ 631ء میںغزوہ تبوک کے وقت مسلمان بہت طاقتور ہو چکے تھے اور طائف والوں نے محسوس کیا کہ وہ اکیلے رہ گئے ہیں اس لیے انھوں نے وفود کو مکہ بھیج کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ عرصہ بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم بن ابی العاص اورمروان بن حکم کو ان کی کچھ حرکتوں کی بنا پرمدینہ منورہ سے شہر بدر کر دیا اور طائف بھیج دیا جہاں سے ان دونوں کو حضرت عثمان رَضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے دور تک واپس آنے کی اجازت نہ ملی۔ طائف پر کافی صدیوں تک عربوں کی حکمرانی رہی مگر اسے 1517ء میںشریف مکہ نے عثمانی سلطانسلیم اول کے حوالے کر دیا۔1802ء میں نجدی افواج نے اسے فتح کر لیا جن کا تعلق آل سعود سے تھا مگر1813ء میں عثمانی سلطانمحمود دوم نے اسے واپس حاصل کر لیا۔1916ء میں شریف مکہ نے اس پر قبضہ کیا۔ مگر کچھ ہی عرصہ بعد شریف مکہ حسین بن علی اور نجد کے حکمرانعبدالعزیز السعود میں اس شہر پر جھگڑا رہا حتیٰ کہ1926ء میں طائف عبد العزیز السعود کے بادشاہ بننے پر اس کے قبضہ میں آیا اور سعودی عرب کا حصہ بنا۔