Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

صفورہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
صفورہ
 

معلومات شخصیت
شوہرموسیٰ  ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولادجرشوم بن موسی[1] ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
والدیترو  ویکی ڈیٹا پر (P22) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہگلہ بان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درستی -ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے
سلسلہ سے متعلق
القرآن
قرآن میں مذکور خواتین
قرآن کی خطاطی

صفورہ (انگریزی: Zipporah or Tzipora ؛ /ˈzɪp.ər.ə/ or /zɪpˈɔ:r.؛عبرانی: צִפוֹרָה) ایک خاتون کا نام ہے جس کا ذکر بائبل کیکتاب خروج باب 2 آئت 18  میں ہے۔ جس میں لکھا ہے کہ صفورہموسیٰ کی بیوی ہے۔ صفورہ نامی خاتون رعوایل/یترو (شعیب) کی بیٹیوں میں سے ایک تھی۔ 

پس منظر

[ترمیم]

عہدنامہ قدیم یا عبرانیبائبل میں مذکور ہے کہ صفورہ یترو کی سات بیٹیوں میں سے ایک تھی۔ یترو جو ایک قینی چرواہا ہونے کے ساتھ ساتھمدین[2] کا کا ہن بھی تھا۔کتاب خروج میں یترو کورعوایل [3] اور بابقضاۃ [4] میں حباب[5] کے نام سے بھی پکارا گیا ہے۔[6] کتاب گنتی میں حباب کو یترو کا بیٹا یعنی موسیٰ کا سالا بھی کہاگیا ہے۔ جب بنی اسرائیلی یاعبرانیمصر میں مقید تھے تبموسی ٰ نے ایک  مصری کو اس بنا پر قتل کر دیاتھا کہ وہ ایکعبرانی کو مار رہاتھا۔ مصری قانون کے مطابق  فرعون موسیٰ کو بطور قاتلسزائے موت دیتا۔ لیکنموسیٰمصر سے فرار ہوکرمدین آگیا۔ وہ وہاں ایک کنویں کے قریب ٹھہرا کہ اتنے میں رعوایل کی بیٹیوں کی کنویں پر آمد ہوئی تاکہ وہ اپنے والد کے ریوڑ کو پانی پلائیں، لیکن دوسرے چرواہوں نے ان کو پانی نہ بھرنے دیا۔موسیٰ نے یہ سب دیکھا تو اس نے لڑکیوں کی مدد کی اور ان کے والد کے ریوڑ کو پانی پلایا۔ 

لڑکیاں خلاف معمول جلدی گھر پہنچیں تو ان کے والد نے وجہ دریافت کی۔ لڑکیوں نے ایک اجنبی مسافر کا سارا قصہ بیان کر دیا کہ کیسے اس نے ان  کی مدد کی اور ریوڑ کو پانی پلایا۔ رعوایل نے کہاکہ اب وہ اجنبی مصری کہاں ہے  تم اسے کہاں چھوڑ آئیں؟ اسے بلاؤ تاکہ ہمارے ساتھ کھانے میں شریک ہو۔[7]
موسیٰ اس شخص رعوایل /یتروکے ساتھ رہنے پر راضی ہو گیا۔ اس نے اپنی بیٹی صفورہ موسیٰ سے بیاہ دی۔ صفورہ نے موسیٰ کے پہلے بیٹے کو جنم دیا جس کا نام موسیٰ نے یہ کہہ کرجیرسوم (Gershom) رکھا کہ وہ اس شہر میں اجنبی ہے۔ اور دوسرے کا نام یہ کہہ کر الیعزر رکھا کہ میرا باپ میرا مددگار ہوا اور اس نے مجھے فرعون کی تلوار سے بچایا۔[8]

اسلام کے مطابق

[ترمیم]

شعیب جیائی نے کہا کہ ان لڑکیوں کے نام صفورہ اور لَیّا تھے۔ابن اسحاق نے صفورہ اور شرقا لکھا ہے۔ بعض نے کہا : بڑی صفراء اور چھوٹی صفیراء تھی۔وہب بن منبہ نے کہا کہ بڑی لڑکی کاموسیٰ سے نکاح کرایا تھا۔ اکثر اہل علم نے کہا : چھوٹی سے نکاح کر لیا تھا جس کا نام صفورہ تھا‘ یہی لڑکی موسیٰ کو بلانے گئی تھی۔بزار اورطبرانی نے حضرت انس کی روایت سے بھی یہی نقل کیا ہے۔بغوی نے لکھا ہے کہ حضرتابوذر کی مرفوع روایت ہے یعنی رسول ﷲ نے فرمایا : اگر تم سے دریافت کیا جائے کہ موسیٰ کا نکاح کس لڑکی سے کرایا تھا تو تم کہہ دینا چھوٹی سے کرایا تھا‘ وہی موسیٰ کے پاس آئی تھی اور اسی نے کہا تھا یٰٓاَبَتِ اسْتَاْجِرْہُ حضرت موسیٰ نے چھوٹی سے ہی نکاح کیا تھا۔[9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. عنوان : שמות — باب: 22 — فصل: 2
  2. Harris, Stephen L., Understanding the Bible.
  3. "Exodus 2 - Passage Lookup - New International Version - BibleGateway.com". biblegateway.com.
  4. "Judges 4 / Hebrew - English Bible / Mechon-Mamre"آرکائیو شدہ(غیرموجود تاریخ) بذریعہ mechon-mamre.org(نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل). mechon-mamre.org.
  5. (کتاب قضاۃ باب 4 آئت 11)
  6. (کتاب گنتی  کے باب 10 آیت 29
  7. (کتاب خروج باب 2 آئت 18 تا 20)
  8. (کتاب خروج باب 18 آئت 3 تا 4)
  9. تفسیر مظہری قاضی ثناء اللہ پانی پتی،القصص،27

مزید پڑھیے

[ترمیم]

بیرونی روابط

[ترمیم]
قرآن میں مذکور افراد و اقوام
افراد
عمومی گروہان
خصوصی گروہان
اقوام
اشکال حیات
اسلام میں معزز ترین خواتین
آدم علیہ السلام کے عہد میں
ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹوں کے عہد میں
موسیٰ علیہ السلام کے عہد میں
عہدسليمان علیہ السلام
آل عمران
اہل بیت
ابتدائیصوفیاء
قرآن میں اشخاص کے نام
اشخاص
ماورائی
موجودات
جنت میں
انبیاء و
مذکور
اشاره شدہ
نیک افراد
(اسلام
سے پہلے)
مذکور
اشاره شده
دیگر افراد
(اسلام
سے پہلے)
مذکور
اشاره شده
(اسلام
کے بعد)
مذکور
اشارہ شدہ

اسلام کے بعد کے بہت سے اچھے اور برے افراد کے بارےقرآن میں اشارہ موجود ہے

انبیاء کے
رشتہ دار
نیک رشتہ دار
صریح اشارہ
نیک رشتہ دار
اشارہ شدہ
دیگر رشتہ دار
گروه‌ اور قبیلے
اقوام وقبیلے
مذکور
اشاره شده
مختلف گروه
مذکور
اشاره شده
مذہبی گروه‌
مقامات، موجودات‌ و واقعات
مقامات
مذکور
اشاره شده
دینی مقامات
غیر انسان
مادّی
موجودات
آسمانی کتب
منسوب
منسوب
اشیاء
نام‌ لئے
گئےبُت
واقعات
۔
تشریعی کتب
موسی علیہ السلام ۔
زندگی کے مراحل
قریبی شخصیات
متعلقہ موضوعات
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=صفورہ&oldid=8778264»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp