Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

شقران صالح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شقران صالح
معلومات شخصیت
پیدائش590ء کی دہائی ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایتھوپیا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات650ء کی دہائی ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریتخلافت راشدہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانعربی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیںغزوۂ بدر  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درستی -ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے

شقران صالحرسول اللہ کی خدمت پر مامورحبشہ کے غلامصحابی تھے۔ تقریباً تمامغزوات نبویصلی اللہ علیہ وسلم شامل تھے ۔

نام ونسب

[ترمیم]

صالح نام، شقران لقب اور والد کا نام بھی تھا، یہعبدالرحمن بن عوف کے حبشی نژاد غلام تھے، لیکن اس غلامی میں بھی سیادت مقدر تھی ،رسول خدا نے ان کو اپنی خدمت گزاری کے لیے پسند فرمایا اور عبد الرحمن کو قیمت دے کر خرید لیا، بعض روایتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے بلا معاوضہ نذر کیا تھا۔[1][2]

غزوات

[ترمیم]

غزوات میں عموماً مالِ غنیمت اور قیدیوں کی حفاظت پر مامور ہوتے تھے اور غنیمت میں حصہ پانے کی بجائے جن کے قیدیوں کی نگرانی کرتے تھے، وہ بطور خود معاوضہ دیتے تھے، چنانچہغزوۂ بدر میں ان کو اس قدر معاوضہ ملاکہ مالِ غنیمت میں حصہ پانے والوں سے بھی زیادہ نفع میں رہے۔[3][4]

خدمت رسول

[ترمیم]

آنحضرت ان کے خدمات سے اس قدر خوش تھے کہ وفات کے وقت آپ نے مخصوص طور سے ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت فرمائی، شقرانرسول اللہ کیتجہیز وتکفین میں اہل بیت کے ساتھ شریک تھے، غرض یہ آخری خدمت تھی جو اس غلام جانثار نے اپنے شفیق آقا کے لیے انجام دی۔[5][6]

وفات

[ترمیم]

اس میں اختلاف ہے کہآنحضرت کے بعد شقران نےمدینہ میں سکونت اختیار کی یابصرہ میں اقامت گزین ہوئے، کیونکہ ان کا ایک مکان میںبصرہ میں بھی تھا۔[7] اسی طرح جائے وفات اور زمانہ بھی متعین نہیں۔ ان کی نسلہارون رشید کے عہد میں ختم ہوئی۔[8][9]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. اصابہ :2/153
  2. الطبقات الكبرى لابن سعد - صالح شقران. غلام رَسُولِ اللَّهِآرکائیو شدہ 2016-12-25 بذریعہوے بیک مشین
  3. طبقات ابن سعد قسم 1،جز3:34
  4. الإصابة في تمييز الصحابة - شقران مولى رسول اللَّهآرکائیو شدہ 2020-01-09 بذریعہوے بیک مشین
  5. اسد الغابہ:3/11
  6. أسد الغابة في معرفة الصحابة - شقرانآرکائیو شدہ 2017-04-20 بذریعہوے بیک مشین
  7. اصابہ :2/173
  8. اصحاب بدر، ص 95، قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  9. تهذيب الكمال للمزي » شقرانآرکائیو شدہ 2020-03-13 بذریعہوے بیک مشین
صحابہ کرام کی فہرست
الف
ب
ت
ث
ج
ح
خ
د
ذ
ر
ز
س
ش
ص
ض
ط
ظ
ع
غ
ف
ق
ک
ل
م
ن
و
ہ
ی
اصحابغزوہ بدر
الف
ب
ت
ث
ج
ح
خ
ذ
ر
ز
س
ش
ص
ض
ط
ع
غ
ف
ق
ک
م
ن
و
ہ
ی
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=شقران_صالح&oldid=6798682»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp