شاہی بحریہ (Royal Navy)برطانیہ کی مسلح افواج کا سب سے قدیم شعبہ ہے۔ اٹھارویں صدی کے اوائل سے بیسویں صدی کے وسط تک یہ دنیا کی سب سے بڑی اور طاقتور ترین بحریہ تھی، جس نے اٹھارویں، اُنّیسویں اور ابتدائی بیسویں صدی میںسلطنت برطانیہ کو دنیا کی غالب قوت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔سرد جنگ کے زمانے میں یہ بنیادی طور پر ایک آبدوز دشمن قوت بن گئی تھی، جس کا مقصدسوویت آبدوزوں کو تلاش کرنا اور نشانہ بنانا تھا، جوشمالی بحر اوقیانوس میں بہت زیادہ متحرک ہو گئی تھیں۔ سوویت اتحاد کے خاتمے کے بعد اِکّیسویں صدی میں اس کی بنیادی توجہ عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر بحری مہمات پر مرکوز ہو گئی ہے۔
کل گنجائش کے اعتبار سے شاہی بحریہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی بحریہ ہے۔ اس وقت بحریہ میں 90 سند یافتہ بحری جہاز ہیں جن میںطیارہ بردار جہاز،آبدوزیں، بارودی سرنگیں تباہ اور گشت کرنے والے جہاز و کشتیوں کے علاوہ شاہی بیڑے کے مددگار جہاز بھی شامل ہیں۔
اپریل2006ء کے مطابق بحریہ کے مستقل اراکین کی تعداد 39 ہزار 400 ہے۔