سیزیئم (Caesium) ایک کیمیائی عنصر ہے؛ اس کی علامت Cs اور ایٹمی نمبر 55 ہے۔ یہ ایک نرم، چاندی مائل سنہری، الکلی دھات ہے جس کا پگھلنے کا نقطہ 301.6°K (28.5 °C؛ 83.3 °F) ہے، جو اسے صرف پانچ بنیادی دھاتوں میں سے ایک بناتا ہے جو کمرے کے درجہ حرارت پر یا اس کے قریب مائع ہوتی ہیں۔
سیزیئم میں روبیڈیئم اور پوٹاشیئم جیسی طبعی اور کیمیائی خصوصیات ہیں۔ یہ پائروفورک ہے اور (C°(-116 پر بھی پانی کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے۔ یہ سب سے کم برقی منفیت والا مستحکم عنصر ہے، جس کی قدر پالنگ اسکیل پر 0.79 ہے۔ اس میں صرف ایک مستحکم آئسوٹوپ، سیزیم-133 ( Cs133) ہے۔ سیزیم زیادہ تر پلوسائٹ کچدھات سے حاصل کیا جاتا ہے۔ سیزیم-137 (137Cs)، ایک فِشن پروڈکٹ، جوہری ری ایکٹروں سے پیدا ہونے والے فضلے سے نکالا جاتا ہے۔ تمام عناصر جن کے جوہری رداسوں کو ناپا یا حساب کیا گیا ہے سیزیم کا جوہری رداس سب سے بڑا (260 پائکو میٹر) ہے۔
 | ویکی ذخائر پرسیزیئم سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |