سِپریئنلاطینی:Thascius Caecilius Cyprianus،ت 210ء – 14 ستمبر 258ء[1] قرطاج کے اسقف (بشپ) اوربربر النسلابتدائی مسیحی مصنف تھے، جن کی بہت سی لاطینی تصنیفات موجود ہیں۔ انھیںمغربی اورمشرقی کلیسیاؤں میںسَنت مانا جاتا ہے۔
وہ تیسری صدی کے آغاز میں شمالی افریقا میں پیدا ہوئے، شایدقرطاج میں، جہاں انھوں نے کلاسیکی تعلیم حاصل کی۔[5] مسیحیت قبول کرنے کے فوری بعد وہ سنہ 249ء میں بشپ بن گئے۔ وہ اپنی زندگی کے دوران میں ایک مُباحَثَہ خیز شخصیت رہے، ان کی مضبوط پادرانہ مہارت،نواتیانوس کی بدعت کے دوران پختہ طرز عمل اور سِپریئں طاعون کے پھیلاؤ کے دوران میں ان کا کردار اور قرطاج میں بالآخرشہادت نے کلیسیا کی نظروں میں ان ساکھ قائم کی اور ان کی پاک بازی کو ثابت کیا۔
ان کی ہنر مند لاطینی بلاغت کی وجہ سےمغربی مسیحیت کے لاطینی کے فائق مصنف سمجھے جاتے رہے یہاں تک کہ ان کے بعدجیروم اورآگسٹین مشہور ہو گئے۔[6]