Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

قوم سبا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سبا سے رجوع مکرر)

قوم سباسبایمن کا ایکعلاقہ ہے، جوصنعاء اورحضرموت کے درمیان ہے، اس کا مرکزی شہرمآرب تھا، اس علاقے کو سبا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس علاقہ میں سبا بن یشجب بن یعرب بن قحطان کی ایک شاخ آباد تھی۔
قوم سبایمن میں رہتی تھی،قوم تبع بھی انھی میں سے تھی،بلقیس بھی یہیں کے رہنے والی تھیں، یہاں کے لوگ بہت نعمتوں اور راحتوں میں تھے، اللہ کے رسول ان کے پاس آئے اور ان کو شکر کرنے کی تلقین کی اور ان کو یہ دعوت دی کہ یہ اللہ تعالیٰ کو واحد لاشریک مانیں اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کے طریقے بتائے، جب تک اللہ تعالیٰ نے چاہا یہ اسی طرح رہتے رہے، پھر انھوں نے اللہ تعالیٰ کے احکام سے روگردانی کی تو ان پر بہت تندوتیز سیلاب آیا جس سے تمام باغات، کھیت اور ملک برباد ہو گیا۔
ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ سبا کوئی مرد ہے یا کوئی عورت ہے یا کسی ملک کا نام ہے؟ آپ نے فرمایا سبا ایک مردتھا جس کے دس بیٹے تھے، ان میں سے چھ یمن میں چلے گئے تھے اور چار شام میں۔[1]ان کے دونوں جانب پہاڑ تھے جہاں سےنہریں اور چشمے بہہ بہہ کر ان کے شہروں میں آتے تھے، اسی طرح نالے اوردریا بھی ادھر ادھر سے آتے تھے، قدیم بادشاہوں میں سے کسی نے ان دونوں پہاڑوں کے درمیان ایک مضبوط پشتہ بنوادیا تھا، دریا کی دونوں جانب باغ اور کھیت اگا دیے گئے تھے، پانی کی کثرت اور زرخیز میں ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ بہت سرسبز رہا کرتا تھا، قتادہ بیان کرتے ہیں کہ اگر کوئی عورت اپنے سر پر ٹوکرارکھ کر نکلتی تو کچھ دور جانے کے بعد وہ ٹوکراپھلوں سے بھر جاتا تھا، درختوں سے اتنا زیادہ پھل گرتے تھے کہ ہاتھ سے توڑنے کی ضرورت نہیں پیش آتی تھی، مآرب میں ایک دیوار تھی جوصنعاء سے تین منزل پر تھی اور سدمآرب کے نام سے مشہورتھی، وہاں زہریلے جانور اور مکھی اور مچھر بھی نہیں ہوتے تھے، اللہ تعالیٰ کی یہ تمام نعمتیں اس لیے تھیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کو واحد ماننے پر برقرار رہیں اور اخلاص کے ساتھ اس کی عبادت کریں[2]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. مسند احمد ج 1 ص 613 طبع قدیم، مسند احمد رقم الحدیث : 92، مطبوعہ دارالحدیث قاہرہ، 1431 ھ
  2. تفسیر تبیان القرآن،غلام رسول سعیدی،سورہ السبا، آیت15 فرید بکسٹال لاہور
قرآن میں اشخاص کے نام
اشخاص
ماورائی
موجودات
جنت میں
انبیاء و
مذکور
اشاره شدہ
نیک افراد
(اسلام
سے پہلے)
مذکور
اشاره شده
دیگر افراد
(اسلام
سے پہلے)
مذکور
اشاره شده
(اسلام
کے بعد)
مذکور
اشارہ شدہ

اسلام کے بعد کے بہت سے اچھے اور برے افراد کے بارےقرآن میں اشارہ موجود ہے

انبیاء کے
رشتہ دار
نیک رشتہ دار
صریح اشارہ
نیک رشتہ دار
اشارہ شدہ
دیگر رشتہ دار
گروه‌ اور قبیلے
اقوام وقبیلے
مذکور
اشاره شده
مختلف گروه
مذکور
اشاره شده
مذہبی گروه‌
مقامات، موجودات‌ و واقعات
مقامات
مذکور
اشاره شده
دینی مقامات
غیر انسان
مادّی
موجودات
آسمانی کتب
منسوب
منسوب
اشیاء
نام‌ لئے
گئےبُت
واقعات
۔
قرآن میں مذکور افراد و اقوام
افراد
عمومی گروہان
خصوصی گروہان
اقوام
اشکال حیات
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=قوم_سبا&oldid=6219612»
زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp