سائبرنیٹکس کا لفظیونانی کےkybernetes سے بناہے جس کے معنی بنیادی طور پر تو اسکاندار یعنی کشتی کے راہنما اور ماہر ملاح کے ہوتے ہیں۔ 1948 میں Norbert Wiener نے پہلی بار سیبرنیٹکس کی اصطلاح کو متعارف کرایا۔ عموما cybernetics کی اصطلاح کے بارے میں یہ خیال بھی عام ہے کہ یہ cyber یعنی یا کنٹرول کرنے اور netics بمعنیشراکہ یا نیٹ ورک کا مرکب ہے مگر یہ گمان پیدا ہونے کی وجہ شائد یہ ہے کہ 1970 کی دہائی میں بنائے جانے والے CDC Cyber نامیکمپیوٹرز کی وجہ سے کمپیوٹر اور نیٹ ورک کے تصوارت مدغم ہو گئے ہوں۔ ایک اور خیال یہ بھی ہے کہ یہ لفظ kybernan بمعنی سائبر یا نظامت اور ics- لاحقہ بمعنی study یا -یات کا مرکب لفظ ہے۔سائبرنیٹکس کسینظام میںابلاغ (کمیونیکیشن) اورتضبیط (کنٹرول) کے عمل کا علم ہے۔ یعنی اس کے ذریعہ کسی بھی نظام (جاندار یا بے جان) میں ہونے والے واقعات پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔ جبکہ تضبیط یا کنٹرول کا عمل بذات خود، نظام کے اپنے اندر اور نظام اور اس کے ماحول میں ہونے والے ابلاغ یا مراسلوں (رابطوں) پر منحصر ہوتا ہے اور یوں اندرونی اور بیرونی ماحول سے حاصل شدہ معلومات () کی بنیاد پر یہ تضبیط یا کنٹرول کا عمل، نظام کو ایک موزوں اور درکار صورت () کی جانب لے جاتا ہے۔ گویاسائبرنیٹکس میں دو عوامل شامل ہوتے ہیں۔ 1- ارتجاع یا فیڈبیک اور 2- خودتنظیم یا آٹوریگولیشن۔
 | ویکی ذخائر پرسائبرنیٹکس سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |