Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

رائیہ مصمتے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رائیہ مصمتے (Rhotic consonant)صوتیات میں وہمائعمصمتی آواز ہے جو کسی زبان میں "ر" جیسی خصوصیت رکھتی ہے، یعنی جس میں "ر" جیسی گونج، ارتعاش یا کناری پن ہو۔ یہ آوازیں ایک مخصوص ادائیگی (articulation) نہیں بلکہ مختلف اقسام کی آوازوں کا مجموعہ ہوتی ہیں جن میں کوئی صوتی مماثلت ہو سکتی ہے۔ ان میں صوتی مماثلت کی عدم موجودگی بھی ہو سکتی ہے کیونکہ بنیادی طور پر مختلف زبانوں کی تحریر میں حرف R (یونانی: Ρ, ρ وغیرہ) سے ظاہر کیے جاتے ہیں۔ مختلف زبانوں میں r کا تلفظ مختلف ہے اس لیے ان تمام r والی آوازوں کو رائیہ مصمتہ کہہ دیا جاتا ہے۔

نام کی اصل

[ترمیم]

لفظ "rhotic" یونانی زبان کے حرف "rho" (Ρ, ρ) سے نکلا ہے، جو اردو اور انگریزی کے حرف "ر" یا "R" کے مترادف ہے۔ اسی بنیاد پر ان مصمتوں کو "R-sounds" یا روٹک کہا جاتا ہے۔

وضاحت

[ترمیم]

صوتیاتی نقطہ نظر سے روٹک مصمتے کسی ایکمخرج یاطریق سے ادا نہیں کیے جاتے اور ان میں کوئی واضحcorrelattion نہیں ہے لیکن پھر بھی ان میں سے بہت سوں میں بہت مماثلت ہے۔ اور مزید تحریر کی وجہ سے تمام زبانوں میں موجود r کی آوازوں کو ایک گروہ میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ اسی لیےآئی پی اے میں تمام رائیہ مصمتے r-R کی ہی تحریر اشکال میں ظاہر کیے جاتے ہیں جیسے ⟨r⟩، ⟨ɾ⟩، ⟨ɹ⟩، ⟨ɻ⟩، ⟨ʀ⟩، ⟨ʁ⟩، ⟨ɽ⟩ اور ⟨ɺ⟩ وغیرہ۔

اقسام

[ترمیم]

رائیہ مصمتات کی مختلف اقسام موجود ہیں جن میںانداز کے ساتھصفیری،مکرری، ٹیپس/فلیپس شامل ہیں اورمخارج میںلثوی،معکوسی اورلہاتی نمایاں ہیں۔ یہ زیادہ ترمسموع ہوتے ہیں تاہم کئی زبانوں میںفونیمک اورایلوفینک طور پر غیر مسموع بھی ہوجاتے ہیں جیسے فرانسیی میں [ʁ] کا [χ] بن جانا۔

زبانوں میں استعمال

[ترمیم]

اردو

[ترمیم]

اردو میں ر اور ڑ رائیہ مصمتے ہیں، "ر" عام طور پرtrill یا flap کے طور پر بولا جاتا ہے مثال: "زرّہ"، "آری" وغیرہ اور "ڑ"معکوسی فلیپ ہے جس کیہکاری شکل بھی موجود ہے جیسے "اڑائی"، "اڑھائی" وغیرہ۔

انگریزی

[ترمیم]

انگریزی میں r کا تلفظ اس کے مختلف لہجوں میں مختلف ہے۔امریکی انگریزی میں /ɹ/، ر کی نیم مصوتی شکل ہے مثلاً "red", "right"بعض برطانوی لہجوں میں مصوتے کے بعد "ر" آواز غائب ہوتی ہے جسے غیر رائیہ(non-rhotic) کہتے ہیں ، جیسے کار "car" کو /kaː/ "کا" کہا جاتا ہے۔

فرانسیسی

[ترمیم]

فرانسیسی میں ر کی آوازلہاتی ہے uvular /ʁ/ → "rouge", "rue"

مشکل

[ترمیم]

عام طور پر بچوں کو "ر" کی آواز بولنے میں دیر لگتی ہے کیونکہ یہ ایک مشکل آواز ہے۔

اسی طرح کئی مشرقی ایشیائی زبانوں کے متکلمین کومائعاتliquids (رائیہ اورپہلوئی ) آوازوں میں تمیز کرنا مشکل معلوم ہوتا ہے۔

بعض افراد کو "ر" کی درست ادائیگی میں مسئلہ ہوتا ہے، جسے rhotacism کہتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  • Plínio A. Barbosa؛ Eleonora C. Albano (2004)،"Brazilian Portuguese"(PDF)،Journal of the International Phonetic Association، ج 34، ص 227–232،DOI:10.1017/S0025100304001756
  • Beverley Collins؛ Inger M. Mees (2003) [First published 1981]،The Phonetics of English and Dutch (5th ایڈیشن)، Leiden: Brill Publishers،ISBN:9004103406

مزید پڑھیے

[ترمیم]
  • Lorenzo Spreafico؛ Alessandro Vietti، مدیران (2013)۔Rhotics: New Data and Perspective۔ Bozen-Bolzano University Press۔ISBN:978-88-6046-055-4
  • Wiese, Richard (2011) The representation of rhotics. InThe Blackwell Companion to Phonology, vol. 1. Marc van Oostendorp, Colin Ewen, Elizabeth Hume, and Keren Rice, (eds.), 711–729. DOI: 10.1002/9781444335262.wbctp0030

سانچہ:LetterR

اظہار
مقام ادائیگی
لبی
اکلیلی
متحرک جگہ
ظہری
حنجری
کثیر مخرجی
Pathological
دیگر
انداز ادائیگی
Obstruent
Sonorant
ہوائی بہاؤ کا نظام (صوتیات)
ثانوی ادائیگی
زبان کی شکل
مسموع
فونیشن
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=رائیہ_مصمتے&oldid=8696879»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ:

[8]ページ先頭

©2009-2026 Movatter.jp