دورہ قلب سے مراد دل کے عضلات کی احتشاء یعنی ان کو خون کی فراہمی میں رکاوٹ کی ہوتی ہے۔ انگریزی میں اسے Myocardial infarction کہتے ہیں جسے اکثر MI کے اختصار سے بھی لکھا جاتا ہے۔ اس کا اردو طبی نام تنخر عضلۂ قلب یا ميتوتۃ القلب ہے۔[1]
کسی چیز کی وجہ سے دل کے رگ میں رکاوٹ پیدا ہو گئی ہے اس لیے اس رگ سے خون نہیں گذر پا رہا۔
جب خون کسی رگ سے گزرتا ہے تو کسی وجہ سے اس رگ میں رکاوٹ پیدا ہو جاتا ہے یا بند ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں خون آگے سپلائی نہیں ہو پاتا اس کو کہا جاتا ہے دل کا دورہ۔ دل کے بہت سے نقصانات ہو سکتے ہیں لیکن یہ دورے کے نوعیت پر مشتمل ہے یعنی اگر رگ تھوڑا سا بند ہو گیا ہے تو تکلیف ہوتی ہے لیکن بآسانی علاج ہوجاتا ہے لیکن اگر رگ زیادہ بند ہو گیا ہے یا بالکل ہی بند ہو گیا ہے تو انسان جاں بحق ہوجاتا ہے۔