جہان یادنیا (انگریزی: World) انسانی نقطۂ نظر سےزمین کو دیکھنے کا نام ہے۔ یہ ہمارے تجربات ہماریتاریخ اور ہماری صورت حال کا عکس ہے۔ ہرانسان کے نزدیک دنیا کا تصور مختلف ہے۔
ماہرنفسیاتابراہم ایچ میزلو نے اِس دنیا کو اپنی بنیادی خواہشات کے پورا کرنے اور خود شناسی کی منزل کی طرف سفر قرار دیا۔اندلس کے فلسفیابن رشد نے دنیا کو انسانی خواہشات اور حدوں کا امتزاج قرار دیا۔ مذہبی لوگوں کے نزدیک دنیا محض آخرت کی کھیتی ہے۔ ایک بچے کی دنیا کھلونوں کے گرد گھومتی ہے اور ایک وطن پرست کے نزدیک اس کا وطن ہی اس کی دنیا ہے۔ اندھی گونگی اور بہریہیلن کیلر کو یہ دنیا بہت خوبصورت لگی۔ ایکعورت کے جس کیمحبت کی دنیا برباد ہو چکی تھی وہلتا منگیشکر کی زبان میں یوں کہتی ہے:
ہماری خواہشات اور جذبات کی دنیا رد عمل ہے ہماری بیرونی طبعی دنیا کی۔ اگر یہ درست ہے کہجغرافیہ ماں ہے تاریخ کا تو پھر دوسرے الفاظ میں ہماری تاریخ اور ہم عکس ہیں اپنے جغرافیے کا اپنی زمین کا۔