Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

دار الحکمت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بیت الحکمت سے مغالطہ نہ کھائیں۔
دار الحکمت
انتظامی تقسیم
ملکمصر  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
درستی -ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے

دار الحکمت ، جسے دار العلم بھی کہا جاتا ہے، ایک عظیم اسلامی جامعہ تھی جسےخلیفہ فاطمیحاکم بامر اللہ نے 1004ء (395ھ) میں قائم کیا۔تاریخی ماخذوں کے مطابق، اس جامعہ میں 16 لاکھ (1,600,000) کتابیں موجود تھیں، جن میں سے 6500 ریاضی کی مخطوطات اور 18,000 فلسفے کی مخطوطات شامل تھیں (اگرچہ بعض ذرائع نے اس کی تصریح نہیں کی)۔یہ ادارہ مطالعہ، نقلِ نسخہ اور ترجمہ کے لیے بالکل مفت کھلا تھا۔[1]

معماری اور انتظام

[ترمیم]

مشہور مؤرخ احمد بن علی مقریزی بیان کرتے ہیں کہ:

قاہرہ میں دار الحکمت اُس وقت تک عوام کے لیے نہیں کھولی گئی جب تک اسے مکمل طور پر فرش، سجاوٹ اور تزئین و آرائش سے آراستہ نہیں کیا گیا۔ اس کے تمام دروازوں اور راہداریوں پر پردے اور غلاف لگائے گئے، منتظمین اور خدام مقرر کیے گئے۔ وہاں چالیس کتب خانے (خزائن) تھیں، جن میں سے ہر ایک میں تقریباً اٹھارہ ہزار کتابیں سما سکتی تھیں۔ الماریاں کھلی ہوتی تھیں، کتابیں ہر شخص کے لیے قابلِ رسائی تھیں اور قاری اپنی مطلوبہ کتاب خود لے سکتا تھا۔ اگر کسی کو کتاب ڈھونڈنے میں دشواری ہوتی، تو وہاں موجود خادمین اس کی مدد کرتے تھے۔”[2]

بیت الحکمت اور دار الحکمت میں فرق

[ترمیم]

اکثر لوگ بیت الحکمت (بغداد) اور دار الحکمت (قاہرہ) کو ایک ہی سمجھ لیتے ہیں، حالانکہ دونوں میں نمایاں فرق ہے:

پہلوبیت الحکمتدار الحکمت
بانیعباسی خلفاءفاطمی خلفاء
مقامبغداد (عراق)قاہرہ (مصر)
تاسیسعہدِہارون الرشید ومامونعہدِالحاکم بامر اللہ (395ھ)
مقصدعلم، فلسفہ، و ترجمہ کی ترویجعلم کے ساتھ ساتھ فاطمی (اسماعیلی) عقائد کی تعلیم
اختتام1258ء میںمنگولوں کے ہاتھوں تباہ1171ء میںصلاح الدین ایوبی کے بعد لائبریری میں تبدیل

بیت الحکمت کی تباہی (بغداد)

[ترمیم]

1258ء میں جب منگولوں نے بغداد پر حملہ کیا، تو انھوں نے بیت الحکمت سمیت تمام کتب خانے جلا ڈالے۔کہا جاتا ہے کہ دریائے دجلہ کا پانی چھ ماہ تک سیاہ رہا، کیونکہ لاکھوں کتابوں کا سیاہی بھرا حبر اس میں بہا دیا گیا۔باقی کتابیں جلا دی گئیں تاکہ اسلامی علمی و دینی ورثہ ختم کر دیا جائے — ایسی تباہی کسی اور تہذیب میں نہیں دیکھی گئی۔

دار الحکمت کا زوال (قاہرہ)

[ترمیم]

قاہرہ کی دار الحکمت آخر تک فاطمی خلافت کا علمی و ثقافتی مرکز رہی اور شیعی (اسماعیلی) تعلیمات کی نشر و اشاعت کرتی رہی۔1171ء میں جب صلاح الدین ایوبی نے فاطمی خلافت کا خاتمہ کیا، تو انھوں نے دار الحکمت کو شیعی تبلیغی ادارے سے ایک عام لائبریری میں بدل دیا۔یہ ادارہ بعد میں بھی قائم رہا، لیکن 1517ء میں عثمانیوں کے مصر پر قبضے کے وقت اس کے بیشتر نوادر استنبول منتقل کر دیے گئے۔

اس کے بعد ایک بڑے آتش‌زدگی نے دار الحکمت کی بیشتر کتابوں کو تباہ کر دیا اور فاطمی عہد کے آخر میں سودانی اور ترک فوجیوں کے مابین جھڑپوں کے دوران لوٹ مار بھی ہوئی۔جب صلاح الدین ایوبی قاہرہ میں داخل ہوئے تو دار الحکمت میں تقریباً ایک لاکھ کتابیں باقی رہ گئی تھیں۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "معلومات عن دار الحكمة على موقع britannica.com"۔ britannica.com۔ 20 سبتمبر 2015 کواصل سے آرکائیو کیا گیا{{حوالہ ویب}}:تحقق من التاريخ في:|آرکائیو تاریخ= (معاونت)
  2. Shafique N. Virani (2007)۔The Ismailis in the Middle Ages: A History of Survival, A Search for Salvation۔ New York: Oxford University Press۔ ص 92

بیرونی روابط

[ترمیم]

دار الحکمت

فارسی سے
یونانی سے
سریانی سے
لاطینی سے
ہندی سے
ناپید زبانوں سے
تعلیمی قوامیس
متعلقہ
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=دار_الحکمت&oldid=9140153»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp