خود کش ڈرون[1] یاکامیکازی ڈرون[1] (لوئٹرنگ میونیشن) جدید ہتھیار ہے جو ہدف کے علاقے میں منڈلاتا ہے اور جیسے ہی ہدف ظاہر ہوتا ہے اس سے ٹکرا کر پھٹ جاتا ہے۔[انگ 1][انگ 2][انگ 3] یہ روایتی ڈرونوں کے برعکس، دورانِ پرواز ہدف کو بدلنے یا حملہ منسوخ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ہتھیار اصل میں 1980ء کی دہائی میں دشمن کے فضائی دفاع کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیے گئے تھے، لیکن اب انھیں مختلف جنگی مقاصد، جیسے طویل فاصلاتی حملے اور قریبی زمینی حملے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض قسمیں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ بیگ میں رکھی جا سکتی ہیں، جب کہ بعض زیرِ آب خودکار ہتھیاروں کی شکل میں بھی موجود ہیں۔[انگ 4]