| حمیرا چنا Humaira Channa | |
|---|---|
| پیدائشی نام | حمیرا چنا |
| تعلق | لاہور، پاکستان |
| اصناف | فلمپس پردہ گلوکار،لوک موسیقیگلوکاری |
| پیشے | گلوکارہ |
| آلات | گلوکاری |
| سالہائے فعالیت | 1987-تاحال |
حمیرا چنا چھ مرتبہنگار ایوارڈز یافتہپاکستانیپس پردہ گلوکارہ ہے۔22جون 1970ء کو حیدرآباد میں گلوکارہ لکی ناز کے گھر جنم لیا، استاد بشیر احمد خان اور نثار بزمی سے گلوکاری سیکھی ، ہزاروں گانے فلموں اور ڈراموں کے لیے گائے، ان کو پلے بیک سنگر کے اعتراف میں 6 بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ حمیرا چنا نے نور جہان اور مہناز کے بعد تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ نگار ایوارڈ جیتے ہیں۔
حمیرا چنا پاکستانی تفریح انڈسٹری میں اپنے والد کے زیر اثر شامل ہوئیں، ان کے والد فلمیں بناتے تھے۔ حمیرا چنا نے 9 سال کی عمر میں اپنے گانے گائے[1]۔ والد کی فلم کے لیے پہلا گانا گایا۔ پی ٹی وی کراچی اسٹیشن پر حمیرا چنا کو صوفی شاہ عبد الطیف بھٹائی کے کلام پر فوک گیت گانے کا موقع ملا۔ حمیرا چنا نے اردو، پنجابی، سرائیکی اور سندھی زبان میں ڈھیروں گانے گائے۔ حمیرا چنا کا عروج نوے کی دہائی میں ہوا، 2017ء تک حمیرا چنا ایک ہزار سے زائد گانے گا چکی تھیں۔80ء کی دہائی میں حمیرا چنا ناہید اختر کی جگہ گانے کے لیے آئی جب ناہید اختر نے شادی کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ 2017ء میں بہت سے پس پردہ گلوکاروں نے شکایت کی کہ انھیں نئے گلوکاروں اور پاپ گلوکاروں اور بینڈ کی وجہ سے کام نہیں مل رہا۔ کوک اسٹوڈیو پاکستان نے 2017ء میں مایہ ناز پس پردہ گلوکاروں کو گانے کا موقع فراہم کیا جس میں حمیرا چنا نے بھی حصہ لیا[2][3]۔حمیرا چنا نے متعدد ممالک میں جا کر موسیقی کے پروگرام کیے ہیں جن میں امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور یورپی ممالک شامل ہیں[4] ۔
سلور جوبلی، انور مقصود کے ساتھ پی ٹی وی تفریحی شو (1983ء)حمیرا چنا نے کئی ڈراموں کے ٹائٹل گانے گائے جن میں سے چند یہ ہیں: