عرب اور کئی مسلم ممالک اور میں حاجی یا حجی (تلفظ عربی بولی جانے والی شکل کے مطابق مختلف ہوتا ہے) کسی بوڑھے شخص کو احترام سے مخاطب کرنے کا عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے، اس بات سے قطع نظر کہ مخاطب شخص نے حج کیا ہے یا نہیں۔
مالے زبان بولنے والے ممالک میںحاجی اورحجہ بالترتیب مسلمان مرد اور خواتین کو دیے گئے اعزاز ہیں جنھوں نےمکہ میں مناسک حج ادا کیے ہوں۔
قبرص میں یہ لقب اس قدر عام ہو گیا کہ مستقل طور پر کچھ یونانیمسیحی خاندان کے ناموں میں ضم ہو چکا ہے، مثلاًحاجی ایواناو (Hajiioannou) وغیرہ۔ اس کی وجہقبرص کےارض مقدسہ اوریروشلم سے قربت اور اس کے علاوہ قبرص ایک ایسی جگہ ہے جہاں مسیحی اور مسلمان بہت سی صدیوں سے آزادانہ طور پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے تھے۔
ایران میں اعزازی لقبحاج بعض اوقات آئی آر جی سی کمانڈروں کے لیےسردار ("جنرل") کی بجائے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ لقب یہودی برادریوں میں بھی ان لوگوں کے اعزاز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جنھوں نےیروشلم یااسرائیل کے دوسرے مقدس مقامات کی زیارت کی ہو۔
اکیسویں صدی میں امریکی فوجیوں نے حاجی کی اصطلاح عراقیوں، افغانیوں یا عام طور پر عرب لوگوں کو مخاطب کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا۔[2][3][4][5]