تغلق سلطنت Tughlaq Sultanate | |||||||||||
|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
| 1320–1414 | |||||||||||
دلی کا خاندان تغلق | |||||||||||
| دار الحکومت | دلی | ||||||||||
| عمومی زبانیں | فارسی (سرکاری)[3] | ||||||||||
| مذہب | اہل سنت | ||||||||||
| حکومت | سلطنت | ||||||||||
| سلطان | |||||||||||
• 1321–1325 | سلطان غیاث الدین تغلق شاہ | ||||||||||
• 1393–1394 | سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق | ||||||||||
| تاریخ | |||||||||||
• | 1320 | ||||||||||
• | 1414 | ||||||||||
| رقبہ | |||||||||||
| 3,200,000 کلومیٹر2 (1,200,000 مربع میل) | |||||||||||
| |||||||||||
| موجودہ حصہ | |||||||||||
ہندوستان میںخلجی خاندان کے بعد سلطانغیاث الدین تغلق نےدہلی پر تغلق خاندان کی حکومت قائم کی۔ یہ خاندان 1413ء تک حکمران رہا۔ اور اس کے بعدسید خاندان بر سر اقتدار آیا۔
تغلق خاندان کے دو بادشاہ زیادہ نامور ہوئے ہیں۔ سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ ایک سخت گیر حاکم تھے۔ متعصب مؤرخوں نے اس کو پاگل کہا ہے مگر یہ درست نہیں- اس نے چند غلط اور ناممکن العمل اقدام ضرور کیے- مثلاً پایۂ تخت دہلی سےدولت آباد منتقل کیا-خراسان اورچین پر ناکام حملہ کیا۔ اسكے تعلق سے اكثر باتيں تعصب بر مبنى اور بے بنياد ہيں.
سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ کے زمانے میں مشہور عرب سیاحابن بطوطہہندوستان آیا۔ اور نو برس یہاں رہا۔
سلطان فیروز شاہ تغلق اس خاندان کا سب سے ممتاز بادشاہ گذرا ہے، جو بہت دین دار اور منصف مزاج تھا۔ تمام زندگی رفاہ عامہ کے کاموں اور علم کی ترویج و ترقی میں کوشاں رہا۔ بے شمار ہسپتال، مساجد، یتیم خانے، سرائیں اور مدارس قائم کیے۔ بے کاری کو دور کرنے کی خاطر دریاؤں پر پل بند ہوا کر ملک میں نہریں کھدوائیں تاکہ زراعت بڑھے۔ اور عوام خوش حال ہوں۔ سخت سزائیں، منسوخ کر دیں۔ سلطان فیروز شاہ تغلق کے بعد خاندان تغلق کا زوال شروع ہوا اور 1398ء میںامیر تیمور بیگ گورکانی نے رہی سہی طاقت کا خاتمہ کر دیا۔ تیمور جاتے وقتسید خضر خان ابن ملک سلیمان کو نائب بنا کر چھوڑ گیا۔ گو آخری بادشاہسلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق نے جلد ہی دہلی پر دوبارہ قبضہ کر لیا، لیکن 1413ء میں اس کی وفات کے بعد تغلق خاندان کا بالکل خاتمہ ہو گیا۔ تغلق عہد کی ایک قابل قدر خصوصیت یہ ہے کہدکنی زبان پر شمالی ہند کی زبان کا مستقل اور نمایاں اثر اسی دور میں ہوا۔
| لقب | نام | دور حکومت |
|---|---|---|
سلطان غیاث الدین تغلق شاہ | غازی ملک | 1320 تا 1325ء |
سلطان محمد عادل بن تغلق شاہ | ملک فخر الدین | 1325ء تا 1351ء |
سلطان فیروز شاہ تغلق | ملک فیروز ابن ملک رجب | 1351ء تا 1388ء |
سلطان غیاث الدین تغلق شاہ دوم | تغلق خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ | 1388ء تا 1389ء |
سلطان ابو بکر شاہ | ابو بکر خان ابن ظفر خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ | 1389ء تا 1390ء |
سلطان محمد شاہ | محمد شاہ ابن فیروز شاہ | 1390ء تا 1394ء |
سلطان علاءالدین سکندر شاہ | ھمایوں خان | 1394ء |
سلطان ناصر الدین محمود شاہ تغلق | محمود شاہ ابن محمد شاہ | 1394 - 1412/1413 |
سلطان ناصر الدین نصرت شاہ تغلق | نصرت خان ابن فتح خان ابن فیروز شاہ | 1394 – 1398 |
| سید خاندان نے تغلق خاندان کو ہٹا دیاـ | ||
| ویکی ذخائر پرتغلق خاندان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |