تبش نگاری (thermography) کو حرتصویرہ (thermal imaging) بھی کہا جاتا ہے اور یہ ایک قسم کیزیر سرخ تصویر گری یاتخطیط (graphics) ہوتی ہے جس میں زیر سرخ کی حدود میں شامل اشعاع کو شناخت کر کہ ان کی مدد سے تصویر کی تخطیط کی جاتی ہے۔ ان شعاعوں کابرقناطیسی طیف تقریباًًً 900–14,000نینومیٹر یا 0.9–14مائکرومیٹر تک ہوتا ہے اور اس حد کو محسوس کرنے اور ان سے عکس کی شناخت کرنے کے لیے مخصوص اقسام کےعکاسے (cameras) استعمال کیے جاتے ہیں جنکوزیرسرخ عکاسہ یاحرتخطیطی عکاسہ (thermographic camera) بھی کہا جاتا ہے۔
|
سیاہ جسم کےقانون پلانک کے مطابق چونکہ زیرسرخ شعاعیں تمام اجسام سے ان کے جسم کےدرجۂ حر کے مطابق نکلتی ہیں اور اگر ان حرارتی شعاعوں کو قابل بصر بنا لیا جائے تو پھر اس کی مدد سے ارد گرد کے ماحول میں آنکھ کی بلا کسی بصری تحریک (light stimulation) کے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور یہیٹیکنالوجی اصل میں حرتخطیط یا thermography ہے۔ چونکہ اس طریقۂ کار میں مختلف اجسام یا ایک ہی جسم کے مختلف حصوں سے نکلنے والی مختلف حرارت کو محسوس کیا جاتا ہے لہذا اس حرارتی فرق کی بنا پر ہر جسم کی الگ الگ شکل نمایاں کی جا سکتی ہے اور اسی لیے اس حرارتی نقشہ سازی کے لیےتخطیط کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے۔ جب اس قسم کی حرارتی فرق کو کسی حرتخطیط عکاسہ (thermographic camera) سے دیکھا جاتا ہے تو وہ اجسام جو نسبتا سرد یا کم گرم ہوتے ہیں وہ ان اجسام سے بالکل الگ تاثر پیدا کرتے ہیں جو گرم ہوں اور اسی وجہ سےانسان اور دیگرگرم خون حیوانات بہت آسانی سے ماحولی پسمنظر سے الگ شناخت کیے جا سکتے ہیں۔ ایک یہ وجہ بھی ایسی ہے جس کی وجہ سے اسٹیکنالوجی کا استعمالعسکری مقاصد کے لیے بہت کثرت سے دیکھنے میں آیا ہے۔ لیکن اسے ساتھ ساتھ ہی اسطراز نے دیگر کئی شعبہ زندگی میں بھی اپنی راہ تلاش کی ہے، مثال کے طور پرآتش پیکار (fierfighter) اس کی مدد سے تاریکی اور اندھیرے میں بھی دیکھ کر اپنا کام انجام دے سکتے ہیں اور ان کوآگ میں پھنسے انسان اور آگ کا منبع دیکھنے میں معاونت ملتی ہے۔ اسی طرحطاقتی خطوط (power lines) پر کام کرنے والے افراد ان مقامات کا اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جہاں پر حرارت بہت زیادہ بڑھ گئی ہو اور اسے درست کر کہ مستقبل کے حادثات کو قبل از وقت روک سکتے ہیں۔ ایک اور استعمالحرارتی غیر موصل (thermal insulation) میں دیکھنے میں آتا ہے کہ جہاں تعمیراتی کام کرنے والے افراد ان مقامات کو زیادہ حرارت خارج کرتا ہوا دیکھ سکتے ہیں کہ جہاں پر حرارتی غیر موصل میں کوئی خامی رہ گئی ہو۔ حرتخطیط عکاسے آج کل پرتعیشکاروں میں بھی لگائے جاتے ہیں جو گاڑی کو تاریکی میں چلانے میں مدد کرتے ہیں۔