Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

بے گھری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ایک بے گھر خاندانکولکاتا،بھارت کی سڑکوں پر سوتے ہوئے۔(اوپر)؛ ایک بے گھر آدمیپیرس،فرانس میں(نیچے)

بے گھری ایک ایسی صورت حال ہے جس میں لوگ کسی مستقلرہائش جیسے کہگھر یااپارٹمنٹ کے بغیر گزارا کرتے ہیں۔ وہ لوگ جو بے گھر ہیں اکثر اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ باقاعدہ، محفوظ اور عند الضرورتخانہ سازی سے فائدہ اٹھا سکیں۔[1] بے گھر کی تعریف ملک در ملک مختلف ہوتی ہے۔ یہ کبھی ایک ملک میں علاقہ جات اور قانونی دائروں کے حساب سے مختلف ہو سکتی ہے۔[2]بے گھر کی اصطلاح میں وہ لوگ شامل ہو سکتے ہیں جن کا بنیادی رات کے وقت کی رہائش ایکرات کا آسرا،گھریلو تشدد کا آسرا، کسیموٹل میں لمبے وقت کی رہائش، ایکگاڑی،موڑکر رکھنے والا گھر،کارڈ بورڈ باکس،ٹینٹ سٹی،ٹارپولین،شانٹی ٹاؤن ڈھانچے جو رد کردہ مواد سے بنا ہو یا پھر اور کوئیوقتیہ خانہ سازی کی صورت حال۔مملکت متحدہ کے خیراتی ادارے کرائسیس کے مطابق گھر صرف رہنے اور دیکھے جانے والی جگہ کا نام نہیں؛ وہ لوگوں کو ان کی جڑیں، شناخت، صیانت، وابستگی اور جذباتی خوش حالی بھی فراہم کرتا ہے۔[3]ریاستہائے متحدہ کیبے گھری شماری کے مطالعات[4][5] میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو عوامی یا نجی جگہوں پر سوتے ہیں، جو عام طور سے انسانوں کے سونے کے ٹھکانوں کے لیے نہیں بنائے گئے ہیں۔[6][7] کئی ادارہ جات بے گھروں کو اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ریاستہائے متحدہ کے محکمہ خانہ سازی و شہری ترقی،"بے گھری کی وفاقی تعریف"آرکائیو شدہ(غیرموجود تاریخ) بذریعہ hud.gov(نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  2. "Glossary defining homelessness"۔ 2018-12-25 کو اصل سےآرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2014-09-17
  3. United Kingdom charity Crisis
  4. Bogard, Cynthia J.,"Advocacy and Enumeration: Counting Homeless People in a Suburban Community"آرکائیو شدہ(غیرموجود تاریخ) بذریعہ abs.sagepub.com(نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل),American Behavioral Scientist September 2001 vol. 45 no. 1 105–120
  5. Gabbard, W. Jay; et al.,"Methodological Issues in Enumerating Homeless Individuals"آرکائیو شدہ 2012-07-13 بذریعہarchive.today,Journal of Social Distress and the Homeless Volume 16, Number 2 / May 2007 90–103
  6. Office of Applied Studies,ریاستہائے متحدہ کا محکمہ صحت اور انسانی خدمات،"Terminology"آرکائیو شدہ(غیرموجود تاریخ) بذریعہ oas.samhsa.gov(نقص:نامعلوم آرکائیو یو آر ایل)
  7. "United States Code, Title 42, Chapter 119, Subchapter I, § 11302"۔ 2018-12-25 کو اصل سےآرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2014-09-17
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=بے_گھری&oldid=6842833»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp