بی-2 اسپرٹ (B-2 Spirit) ایک دزدیدہ یا سٹیلتھ بمبارہوائی جہاز ہے۔ یہ عام بموں کے ساتھ ساتھ ایٹم بم بھی لے جا سکتا ہے۔ اسےامریکہ کی کمپنی نارتھراپ گرومن نے بنایا ہے۔ یہدنیا کا مہنگا ترین جہاز ہے۔ اس میں جو سٹیلتھ تکنیک استعمال کی گئی ہے وہ اسےریڈار کی نظروں سے محفوظ رکھتی ہے جس کی وجہ سے یہ دشمن کے سب سے محفوظ علاقوں میں بھی بمباری کر سکتا ہے۔
بی-2 بمبار جہاز میں کوئیریڈار نہیں ہوتا جس کی وجہ سے یہریڈار ڈیٹکٹرز سے پوشیدہ رہتا ہے۔ یہ جہاز اپنی رہنمائی کے لیے جی پی ایس (GPS) کا نظام استعمال کرتا ہے۔ اس کا ڈیزائن اور اس کا انجن اسے کم بلندی پر ہر قسم کہ موڑ اور مشن انجام دینے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ یہ ہوا ہی میں کسی دوسرے ہوائی جہاز سے اپنا ایندھن بھی بھروا سکتا ہے۔ یہ قریبا 11000کلومیٹر دور تک بغیر ایندھن بھروائے اڑ سکتا ہے۔
یہ 80 جے ڈی اے ایم (JDAM) بم لے کر 80 نشانوں کو تباہ کر سکتا ہے۔ اس کے اندر ایک بہت ہی اعلی (GATS) سسٹم نصب ہے جو اس کے جے ڈی اے ایم (JDAM) بموں کے نشانوں کی درستی کی ضامن ہے۔
بی-2 کو بنانے کا کام قریبا 1980میں شروع ہوا اور اس پر 23 بلین امریکی ڈالر خرچ ہئے۔ 22 نومبر 1988 کو اس جہاز کو پلانٹ 42 پلام ڈیل، کیلی فورنیا میں عوام کے سامنے لایا گیا۔ اس کو پہلے مسوریامریکہ میں بنایا جاتا تھا لیکن آج کل یہبحر ہند میںبرطانیہ کے جزیرے ڈیگو گارشیا میں امریکا اور برطانیہ دونوں ممالک مل کر بنا رہے ہیں۔