بندشی مصمتے یاوقفی مصمتے (انگریزی: Plosive ایسےریویمصمتے ہیں جن میں سانس کی ہوا کو مکمل طور پر روکا جاتا ہے اور پھر اچانک چھوڑ کر آواز پیدا کی جاتی ہے۔ یہ آوازیں زبان یا ہونٹوں کے ذریعے بندش کے بعد دباؤ پیدا کرکے خارج کی جاتی ہیں، اسی لیے انھیں "بندشی مصمتے" کہا جاتا ہے ان کو مسدودے، اختتام، فجاریہ، وقف یا وقفیہ (stops) بھی کہا جاتا ہے۔
بندشی آوازیں مختلفمخارج(مقام ادائیگی) میں ادا کی جاتی ہیں جن میںہونٹوں سے لے کرمزمار تک ہرنقطہ پر بندشی مصمتے موجود ہیں۔بندشی مصمتوں میں ہکاریت (aspiration) اور غیر ہکاریت (unaspiration) بھیفونیمک طور پر کئی زبانوں میں پائی جاتی ہیں۔ ان میں جنوب ایشیائی زبانیں سر فہرست ہے جیسے اُردو میں ب اور بھ، پ اور پھ، ک اور کھ، گ اور گھ وغیرہ۔