Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

بلقان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بلقان
 

 

مقام
متناسقات42°N22°E / 42°N 22°E /42; 22  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[1][2]
مجموعۂ جزائرجنوب مشرقی یورپ  ویکی ڈیٹا پر (P361) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ (كم²)470000مربع کلومیٹر  ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکومت
نقشہ
درستی -ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے
بلقان کا نقشہ

بلقان (balkans) جنوب مشرقی یورپ کے خطے کا تاریخی و جغرافیائی نام ہے۔ اس علاقے کا رقبہ 5 لاکھ 50 ہزار مربع کلومیٹر اور آبادی تقریباً 55 ملین ہے۔ اس خطے کو یہ نامکوہ بلقان کے پہاڑی سلسلے پر دیا گیا جوبلغاریہ کے وسط سے مشرقیسربیا تک جاتا ہے۔

اسے اکثر جزیرہ نما بلقان بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے تین جانب سمندر ہے جن میں مشرق میںبحیرہ اسود اور جنوب اور مغرب میںبحیرہ روم کی شاخیں (بحیرہ ایڈریاٹک،بحیرہ آیونین،بحیرہ ایجیئن اوربحیرہ مرمرہ) ہیں۔

جنوب مشرقی یورپ بحیرہ ہائےایجین،ایڈریاٹک اوراسود کے ساحلوں سے شروع ہوکروسطی یورپ تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔

مختصر تاریخ

[ترمیم]

قدیم یونان یورپی تہذیب کی جائے پیدائش ہے جس کے آثار آج بھی ماضی کی انسانی عظمت کے گواہ ہیں۔

علاوہ ازیں1990ء کی دہائی کے اوائل تک البانیہ اور بلغاریہ اشتراکی اقتدار کے زیر اثر رہے اور خطے کا بقیہ علاقہ اشتراکی ریاستوں کے اتحاد یوگوسلاویہ کا حصہ تھا جو 1991ء میں خانہ جنگی کے نتیجے میں اب کئی حصوں میں منقسم ہو گیا ہے۔

جغرافیائی خصوصیات

[ترمیم]

جنوب مشرقی یورپ کا بیشتر علاقہ پہاڑی ہے جن میں سلسلہ ہائے کوہ جنوب مغرب سے شمال مشرق کی جانب ہیں۔دینارک الپسڈیلماٹین ساحل کے ساتھ ساتھ چلتا جاتا ہے جبکہکوہ پنڈس یونان میں اسی طرح ساحل کے ساتھ پھیلا ہوا ہے۔بحیرہ ایجیئن میں قدیم پہاڑی سلسلے کے ڈوبنے سے کئی جزائر وجود میں آئے جوبحیرہ ایجیئن کہلاتے ہیں۔

جزیرہ نما بلقان

[ترمیم]
جزیرہ نما بلقان

جزیرہ نما بلقان جنوب مشرقی یورپ کا ایک علاقہ ہے جو تین طرف سے پانی سے گھرا ہوا ہے۔بحیرہ ایڈریاٹک اس کے مغرب میں،بحیرہ روم (بشمولبحیرہ ایجیئن) اوربحیرہ مرمرہ اس کےجنوب میں اوربحیرہ اسود اس کے مشرق میں واقع ہیں۔

علاقے جن کی سرحدیں جزیرہ نما بلقان میں جزوی یا مکمل طور پر موجود ہیں :

علاقے جو زیادہ تر جزیرہ نما بلقان کے باہر واقع ہیں :

بلقان

[ترمیم]
بلقان، سیاسی

بلقان مندرجہ ذیل علاقوں پر مشتمل ہے :[3]

آبادی کی خصوصیات

[ترمیم]

یونان کی بیشتر آبادی شہری ہے اور ملک کے 50 فیصد سے زائد باشندےایتھنز اورسالونیکا میں رہتے ہیں۔ بلغاریہ میں بھی آبادی کی اکثریت شہروں میں رہتی ہے جبکہ البانیہ اورمقدونیہ میں تقریباً نصف آبادی دیہی ہے۔ بوسنیا و ہرزیگووینا، سربیا، مونٹی نیگرو اور کروشیا کے افراد خانہ جنگی کے بعد نسلی بنیادوں پر منقسم ہو کر اب الگ الگ رہتے ہیں۔

علاقہکل آبادیجزیرہ نما میں *کثافتمتوقع زندگی
 البانیا2,831,741[7]2,831,74198.5/کلومیٹر277.4 سال
 بوسنیا و ہرزیگووینا3,839,737[8]3,839,73775.0/کلومیٹر274.9 سال
 بلغاریہ7,364,570[9]7,364,57066.4/کلومیٹر273.0 سال
 کروئیشا4,290,612[10]2,700,00075.8/کلومیٹر277.3 سال
 یونان10,815,197[11]10,815,19781.7/کلومیٹر281 سال
 اطالیہعلاقے کا حصہ نہیں (دیکھیے[1])~330,000[12]
 کوسوو[a]1,733,872[13]1,733,872178.7/کلومیٹر2
 شمالی مقدونیہ2,057,284[14]2,057,28480.0/کلومیٹر274.2 سال
 مونٹینیگرو625,266[15]625,26645.3/کلومیٹر2
 رومانیہ19,042,936[16]832,14190.2/کلومیٹر272.5 سال
 سربیا7,120,666[17]~3,500,00091.9/کلومیٹر273.9 سال
 سلووینیاعلاقے کا حصہ نہیں (دیکھیے[1])~360,000[18]
 ترکیہعلاقے کا حصہ نہیں (دیکھیے[1])10,620,739[19]
بلقان **59,764,374 (بغیر ترکی، سلووینیا اور اطالیہ کے حصے)
70,610,355 (بشمول ترکی، سلووینیا اور اطالیہ کے حصے)
44,888,282 (بغیر شمالی کروشیا اور سربیا)

صنعت

[ترمیم]

یونان اور بحیرہ ایجین میں اس کے جزائر سیاحت کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہیں۔ علاوہ ازیں بحیرہ اسود کے ساحلی علاقوں میں بھی سیاحت فروغ پا رہی ہے۔یوگوسلاویہ کی خانہ جنگی کے باعث وہاں کی دیگر صنعتوں کے ساتھ سیاحت کو بھی شدید دھچکا پہنچا لیکن اب یہ دوبارہ اہم صنعت بنتی جا رہی ہے۔ کیمیائی، مہندسی اور جہاز سازی کی صنعتیں اب بھی بلغاریہ کی آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔

ماحولیاتی مسائل

[ترمیم]

صنعتی و ذرائع نقل و حمل کے دھوئیں کے باعث ایتھنز اورزغرب شہر کی فضا آلودہ ہو رہی ہے۔ ایتھنز میں آلودگی کا مسئلہ اس قدر شدت اختیار کر گیا ہے کہ وہاں خاص طور پر ایسے دن منائے جاتے ہیں جن دنوں میں گاڑی چلانا منع ہوتا ہے جبکہ اس فضائی آلودگی سے شہر کے آثار قدیمہ کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔ بلغاریہ، یونان اور مقدونیہ زلزلے کی متحرک پٹی پر واقع ہیں۔ بڑے زلزلے1953ء میںجزائر آیونین اور1963ء میں مقدونیہ کے دارالحکومپاسکوپے کو شدید متاثر کر چکے ہیں۔ بلغاریہ کاکوزلوڈے جوہری توانائی مرکز زلزلے کی اسی پٹی پر واقع ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1.  ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ بلقان في خريطة الشارع المفتوحة"۔OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2026ء{{حوالہ ویب}}:تحقق من التاريخ في:|accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)
  2.  ویکی ڈیٹا پر (P402) کی خاصیت میں تبدیلی کریں"صفحہ بلقان في خريطة الشارع المفتوحة"۔OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 فروری 2026ء{{حوالہ ویب}}:تحقق من التاريخ في:|accessdate= (معاونت) و|accessdate= میں 15 کی جگہ line feed character (معاونت)
  3. Robert Bideleux (1996)۔European integration and disintegration: east and west۔ ص 249{{حوالہ کتاب}}:نامعلوم پیرامیٹر|coauthors= مجوزہ استعمال رد|author= (معاونت)
  4. Croatia: Between Europe and the Balkans - William Bartlett - Google Books
  5. Contesting Europe's Eastern Rim: Cultural Identities in Public Discourse - Google Books
  6. http://books.google.si/books?id=5jrHOKsU9pEC&lpg=PA21&dq=slovenia%20balkans%20included&pg=PA21#v=onepage&q=slovenia%20balkans%20included&f=false
  7. "Institute of Statistics of البانیہ. 2011 Census Results"۔ 2012-10-01 کواصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30
  8. Agency for Statistics of بوسنیا و ہرزیگووینا. Estimate for 2011.
  9. "National Statistical Institute of بلغاریہ. 2011 Census Results"۔ 2018-12-25 کو اصل سےآرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30
  10. کروشیاn Bureau of Statistics. 2011 Census Results.
  11. National Statistical Service of یونان. 2011 Census Results.
  12. National Institute of Statistics of اطالیہ. Estimate for 2009.236,520 people inصوبہ تریستے and about 90,000 in the Balkan part ofصوبہ گوریتسیا.
  13. "Statistical Office of کوسووہ. 2011 Census Results"۔ 2018-12-25 کواصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30
  14. "State Statistical Office of مقدونیہ. Estimate for 2010"(PDF) (بزبان مقدونیہn).Archived from the original on 2018-12-25. Retrieved2010-04-17.{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  15. "Statistical Office of مونٹینیگرو. 2011 Census Results"۔ 2018-12-25 کو اصل سےآرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30
  16. "National Institute of Statistics of رومانیہ. 2011 Census Results"(PDF) (بزبان رومانیہn).{{حوالہ ویب}}: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link)
  17. "Statistical Office of سربیا. 2011 Census Results"۔ 2013-12-03 کواصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30 Since the Statistical Office of the Republic of سربیا cannot provide data of کوسووہ's population due to the situation in the terrain, the total population data excludes کوسووہ which سربیا claims as part of its own sovereign territory.
  18. "Statistical Office of سلووینیا. Estimate for 2009"۔ 2019-01-06 کو اصل سےآرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30
  19. "Turkish Statistical Institute. Registered population as of 2011"۔ 2018-12-25 کواصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ2013-10-30
ویکی ذخائر پربلقان سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔
زمین کے بنیادیخطے
افریقا کے خطے
وسطی افریقا
مشرقی افریقا
شمالی افریقا
مغربی افریقا
جنوبی افریقا (خطہ)
بڑے خطے
ایشیا کے خطے
وسط ایشیا
شمالی ایشیا
مشرقی ایشیا
مغربی ایشیا
جنوبی ایشیا
جنوب مشرقی ایشیا
یورپ کے خطے
شمالی یورپ
مشرقی یورپ
وسطی یورپ
مغربی یورپ
جنوبی یورپ
شمالی
لاطینی
آسٹریلیشیا
میلانیشیا
مائیکرونیشیا
پولینیشیا
بحر منجمد شمالی
بحر اوقیانوس
بحر ہند
بحر الکاہل
بحر منجمد جنوبی
زمین بند بحیرات
معلومات کتب خانہ
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=بلقان&oldid=8498705»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2026 Movatter.jp