Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

انتھونی کوئن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انتھونی کوئن
(ہسپانوی میں:Anthony Quinnویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام(ہسپانوی میں:Manuel Antonio Rodolfo Quinn Oaxacaویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش21 اپریل 1915ء[1][2][3][4][5][6][7] ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چہواہوا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات3 جون 2001ء (86 سال)[1][2][3][4][5][6][8] ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بوسٹن[9] ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفاتنمونیا[10]،  سانس کی خرابی[10] ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفاتطبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریتمیکسیکو
ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہہکلاہٹ  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہکیتھرین ڈی میل (1937–1965) ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعداد اولاد12  ویکی ڈیٹا پر (P1971) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمیاسٹیلا ایڈلر اسٹوڈیو آف ایکٹنگ  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہفلم اداکار ،  مجسمہ ساز ،  مصنف ،  فلم ہدایت کار ،  اداکار ،  ٹیلی ویژن اداکار ،  مصور ،  منچ اداکار  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبانہسپانوی ،  انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبانہسپانوی[11]،  انگریزی[2][11] ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکار (برائے:Lust for Life ) (1957)[12]
 اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین معاون اداکار (برائے:Viva Zapata! ) (1953)[13]
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
دستخط
 
ویب سائٹ
ویب سائٹباضابطہ ویب سائٹ ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
درستی -ترمیم سانچہ دستاویز دیکھیے

انتھونی کوئن (پیدائش:21 اپریل1915ء، وفات:3 جون2001ء)میکسیکو میں پیدا ہونے والے ایک امریکی اداکار تھے جنھوں نے دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعتہالی ووڈ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انھوں نے کئی مشہور اور کامیاب فلموں میں اداکاری کے ذریعے عالمگیر شہرت حاصل کی جن میںزوربا دی گریگ (Zorba the Greek)،لارنس آف عربیہ (Lawrence of Arabia)،دی گنز آف نیوارون (The Guns of Navarone)،دی میسج (The Message)،لائن آف دی ڈیزرٹ (Lion of the Desert) اورلا استرادا (La Strada) قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے دو مرتبہ بہترین معاون اداکار کے لیےاکیڈمی ایوارڈ جیتا، ایک مرتبہ1952ء میںویوا زاپاتا (Viva Zapata!) کے لیے اور دوسری مرتبہ 1956ء میںلسٹ فار لائف (Lust for Life) کے لیے۔

انتھونی کوئن نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز1936ء میںپیرول (Parole ) اوردی ملکی وے (The Milky Way) سے کیا۔ ان کی پہلی معروف فلم1952ء میں بنائی گئی ویوا زاپاتا تھی جس میں انھوں نےمارلن برانڈو کے مقابل معاون کردار ادا کیا۔ وہ زاپاتا میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہ رہے تھے لیکن ہدایت کار ایلیا کازان نے حالیہ کامیابیوں کے پیش نظر برانڈو کا انتخاب کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئن نے معاون اداکار کی حیثیت سے بھی آسکر حاصل کر لیا جبکہ برانڈو ناکام رہے۔ وہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے پہلے امریکی تھے جنھوں نے اکیڈمی ایوارڈ جیتا۔ انھوں نے اپنا دوسرا آسکرونسنٹ منیلی کی1956ء کی فلم لسٹ فار لائف میں معاون اداکار کی حیثیت سے حاصل کیا۔ یہ اعزاز اس لیے تاریخی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ انتھونی پردے پر صرف 8 منٹ کے لیے موجود رہے۔

1961ء کی مشہور زمانہ دی گنز آف نیوارون میں انھوں نے ایک یونانی مزاحمت کار کا کردار ادا کیا جبکہ1962ء میں لارنس آف عربیہ میں وہ بدوی رہنماعودہ ابو تایہ بنے۔1964ء میں زوربا دی گریک کی کامیابی ان کے کیریئر کا ایک اور شاندار لمحہ تھا جس کے نتیجے میں انھیں بہترین اداکار کے آسکر کے لیے نامزد کیا گیا۔

1977ء میں معروف مسلمان ہدایت کارمصطفیٰ العقاد کی اسلام کے ابتدائی ایام پر بنائی گئی مشہور زمانہ فلم دی میسیج میں صحابی حضرتحمزہ بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ کا کردار ادا کیا جبکہ1980ء میں لیبیا میں استعماری قوتاطالیہ کے خلاف جدوجہد کرنے والے شہید رہنماعمر مختار کی زندگی پر بنائی گئی فلم لائن آف دی ڈیزرٹ میں بھی انھوں نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ان دونوں فلموں میں اہم کردار نبھانے کے باعث انتھونی کوئن مسلم اکثریتی علاقوں میں بہت معروف ہوئے۔

انھوں نےدی اوریجنل سن (The Original Sin) اور ون مین ٹینگو (One Man Tango) کے نام سے دو آپ بیتیاں لکھیں جن میں سے اول الذکر1972ء اور دوسری1997ء میں شائع ہوئی۔

آپ2002ء میں اپنی آخری فلمایونجنگ اینجلو (Avenging Angelo) کے بعدحلق کے سرطان میں مبتلا ہوئے اور 86 سالہ کی عمر میں اسی مرض کے دوران نمونیا سےبوسٹن، میساچوسٹس میں انتقال کر گئے۔ آپ کوبرسٹل، روڈ آئلینڈ میں دفنایا گیا۔

  1. ^ابعنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط:https://d-nb.info/gnd/118597388 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ابپمصنف:فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی:https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb119209044 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  3. ^ابعنوان : Anthony Quinn — RKDartists ID:https://rkd.nl/artists/319036
  4. ^ابایس این اے سی آرک آئی ڈی:https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6r797r7 — بنام: Anthony Quinn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ابانٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی:https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/56761 — بنام: Anthony Quinn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ^ابفائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ:https://www.findagrave.com/memorial/22714 — بنام: Anthony Quinn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. بنام: Anthony Quinn — فلم پورٹل آئی ڈی:https://www.filmportal.de/856305fc8cf04af7bd2806cc6f0e23fc — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. عنوان : Quinn, Anthony (21 April 1915–03 June 2001) —https://dx.doi.org/10.1093/ANB/9780198606697.ARTICLE.1803917 — بنام: Anthony Quinn — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  9. عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط:https://d-nb.info/gnd/118597388 — اخذ شدہ بتاریخ: 30 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  10. https://www.nytimes.com/2001/06/04/movies/anthony-quinn-dies-at-86-played-earthy-tough-guys.html
  11. کونر آئی ڈی:https://plus-legacy.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/16390499
  12. https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/1957
  13. ^ابhttps://www.oscars.org/oscars/ceremonies/1953
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=انتھونی_کوئن&oldid=6647792»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2026 Movatter.jp