Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

سورہ النحل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(النحل سے رجوع مکرر)
النحل
دور نزولمکی
نام کے معنیشہد کی مکھی
زمانۂ نزولاخیرِ مکی زندگی
اعداد و شمار
عددِ سورت16
عددِ پارہ14
تعداد آیات128
الفاظ1,845
حروف7,642
گذشتہالحجر
آئندہالاسرا

قرآن مجید کی 16 ویں سورت جو حضرتمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مکی زندگی میں نازل ہوئی۔ 16 رکوع اور 128 آیات ہیں۔

نام

آیت 68 کے فقرے "و اوحیٰ ربک الی النحل" سے ماخوذ ہے۔ النحل کے معنی شھد کی مکھی ہے۔ یہ بھی محض علامت ہے نہ کہ موضوعِ بحث کا عنوان۔

زمانۂ نزول

مزید دیکھیے :النحل آیت 126 تا 128

متعدد اندرونی شہادتوں سے اس کے زمانۂ نزول پر روشنی پڑتی ہے۔ مثلاً، آیت 41 کے فقرے "والذین ھاجرو فی اللہ من بعد ما ظلموا" سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس وقتہجرتِ حبشہ واقع ہو چکی تھی۔ آیت 106 "من کفر باللہ من بعد ایمانہ" سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت ظلم و ستم پوری شدت کے ساتھ ہو رہا تھا اور یہ سوال پیدا ہو گیا تھا کہ اگر کوئی شخص ناقابل برداشت اذیت سے مجبور ہوکر کلمۂ کفر کہہ بیٹھے تو اس کا کیا حکم ہے۔ آیات 112 تا 114 کا صاف اشارہ اس طرف ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بعثت کے بعدمکہ میں جو زبردست قحط رونما ہوا تھا وہ اس سورت کے نزول کے وقت ختم ہو چکا تھا۔ اس سورت میں آیت 115 ایسی ہے جس کا حوالہسورۂ انعام آیت 119 میں دیا گیا ہے اور دوسری طرف آیت نمبر 118 ایسی ہے جس میں سورۂ انعام کی آیت 146 کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ ان دونوں سورتوں کا نزول قریب العہد ہے۔ ان شہادتوں سے پتہ چلتا ہے کہ اس سورت کا زمانۂ نزول بھی مکے کا آخری دور ہی ہے اور اسی کی تائید سورت کے عام اندازِ بیاں سے بھی ہوتی ہے۔

موضوع اور مرکزی مضمون

شرک کا ابطال، توحید کا اثبات، دعوتِ پیغمبر کو نہ ماننے کے برے نتائج پر تنبیہ و فہمائش اور حق کی مخالفت و مزاحمت پر زجر و توبیخ۔

مباحث

سورت کا آغاز بغیر کسیتمہید کے یک لخت ایک تنبیہی جملے سے ہوتا ہے۔ کفار مکہ بار بار کہتے تھے کہ "جب ہم تمھیں جھٹلا چکے ہیں اور کھلم کھلا تمھاری مخالفت کر رہے ہیں تو آخر وہ خدا کا عذاب آ کیوں نہیں جاتا جس کی تم ہمیں دھمکیاں دیتے ہوں "۔ اس بات کو وہ بالکل تکیۂ کلام کی طرف اس لیے دہراتے تھے کہ ان کے نزدیک یہمحمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیغمبر نہ ہونے کا سب سے زیادہ صریح ثبوت تھا۔ اس پر فرمایا کہ بیوقوفو! خدا کا عذاب تو تمھارے سر پر تلا کھڑا ہے، اب اس کے ٹوٹ پڑنے کے لیے جلدی نہ مچاؤ بلکہ ذرا سی مہلت باقی ہے اس سے فائدہ اٹھا کر بات سمجھنے کی کوشش کرو۔ اس کے بعد فوراً تفہیم کی تقریر شروع ہوجاتی

سورتیں
  1. -فاتحہ
  2. -بقرہ
  3. -عمران
  4. -نساء
  5. -المائدہ
  6. -انعام
  7. -اعراف
  8. -انفال
  9. -توبہ
  10. -یونس
  11. -ھود
  12. -یوسف
  13. -الرعد
  14. -ابراہیم
  15. -الحجر
  16. -النحل
  17. -الاسرا
  18. -کہف
  19. -مریم
  20. -طٰہٰ
  21. -الانبیاء
  22. -الحج
  23. -المؤمنون
  24. -النور
  25. -الفرقان
  26. -الشعرآء
  27. -النمل
  28. -القصص
  29. -العنکبوت
  30. -روم
  31. -لقمان
  32. -السجدہ
  33. -الاحزاب
  34. -سبا
  35. -فاطر
  36. -یٰس
  37. -الصافات
  38. -ص
  39. -الزمر
  40. -سورہ
  41. -السجدہ
  42. -الشوریٰ
  43. -الزخرف
  44. -الدخان
  45. -الجاثیہ
  46. -الاحقاف
  47. -محمد
  48. -الفتح
  49. -الحجرات
  50. -ق
  51. -الذاریات
  52. -الطور
  53. -النجم
  54. -القمر
  55. -الرحمٰن
  56. -الواقعہ
  57. -الحدید
  58. -المجادلہ
  59. -الحشر
  60. -الممتحنہ
  61. -الصف
  62. -الجمعہ
  63. -المنافقون
  64. -التغابن
  65. -الطلاق
  66. -التحریم
  67. -الملک
  68. -القلم
  69. -الحاقہ
  70. -المعارج
  71. -نوح
  72. -الجن
  73. -المزمل
  74. -المدثر
  75. -القیامہ
  76. -دہر
  77. -المرسلات
  78. -النباء
  79. -النازعات
  80. -عبس
  81. -التکویر
  82. -الانفطار
  83. -المطففین
  84. -الانشقاق
  85. -البروج
  86. -الطارق
  87. -الاعلیٰ
  88. -الغاشیہ
  89. -الفجر
  90. -البلد
  91. -الشمس
  92. -اللیل
  93. -الضحیٰ
  94. -نشرح
  95. -التین
  96. -العلق
  97. -القدر
  98. -بینہ
  99. -الزلزال
  100. -عادیات
  101. -القارعہ
  102. -التکاثر
  103. -العصر
  104. -ہمزہ
  105. -الفیل
  106. -قریش
  107. -الماعون
  108. -کوثر
  109. -الکافرون
  110. -النصر
  111. -لہب
  112. -الاخلاص
  113. -الفلق
  114. -الناس
اقسام
معلومات کتب خانہ
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=سورہ_النحل&oldid=6295976»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp