Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

اسناد تعلیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسنادِ تعلیم کا لفظ عام طور پر اردو میں درجۂ تعلیم (educational degree) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو کسی بھیطالب علم کو ایکجامعہ کی جانب سے اس کو کوئی تعلیمیدور (course) کامیابی سے مکمل کرنے پر عطا کی جاتی ہے۔ جبکہدانشنامہ (diploma) ایک ایسیسند (certificate) کو کہا جاتا ہے کہ جو اس بات کی گواہی دے کہ کس طالب علم نے کوئی دور تعلیم مکمل کر لیا ہے اور اب وہ کسی درجے (degree) کا اہل ہے، بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ دانشنامہ ایسی چیز کو کہا جاتا ہے کہ جو کسیدانشگاہ (college) کی جانب سے عطا کی جائے جبکہ درجہ عام طور پر کسی جامعہ کی جانب سے دی جانے والی سند کے زمرے میں آجاتی ہے، مگر ہمیشہ اور ہر ملک میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ گو سند تعلیم کے لفظ کو تو تعلیمی degree کا متبادل کہا جا سکتا ہے لیکنسند (certificate) کا لفظ بذات خودتعلیم یا تدریس کے لیے مخصوص نہیں ہے اور یہ ہر قسم کے تدریسی یا غیر تدریسی معاملات کی گواہی کے طور پر دی جانے والی ایک رسمی دستاویز ہوتی ہے۔

اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=اسناد_تعلیم&oldid=6758593»
زمرہ جات:
پوشیدہ زمرہ جات:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp