آئی وی تھراپی جو Intravenous therapy کا مخفف ہے ایک طریقہ علاج اور طبی تیکنیک ہے۔ اس میں مادے( فلیوڈ)، دوا یا غذائیت کو براہ راست کسی شخص کی رگوں میں منتقل کیا جاتا ہے[1]۔اس طریقہ علاج میں نمکیات کی کمی یا غذا کو کسی ایسے شخص میں رگوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے جو مختلف وجوہات جیسے بڑھاپے یا کمزوری کی وجہ سے منہ سے نہ کھا سکے۔[2]
اس طریقہ علاج کی تاریخ 1400ء کے پہلے عشرے سے ملتی ہے تاہم اس کا زیادہ استعمال 1900ء کی پہلی دہائی میں تب پھیلا جب یہ طریقہ زیادہ محفوظ ہو گیا۔
اس طریقہ علاج کے ضمنی اثرات یا سائیڈ ایفیکٹس درج ذیل ہو سکتے ہیں[3]۔
- سُوجن
- ہائی بلڈ پریشر
- چکر آنا یا سر چکرانا
- جلدکا بے حس ہونا
- جلد کا سرخ ہونا