Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

اسرائیل پاکستان تعلقات
نقشہ مقام Israel اور Pakistan

اسرائیل

پاکستان
اسرائیل پاکستان تعلقات ان دو طرفہ تعلقات کو کہا جاتا ہے جو اسلامی جمہوریۂپاکستان اوریہودی مملکتاسرائیل کے درمیان میں رہے ہیں۔ یہ تعلقات غیر تسلیم شدگی سے لے کرسوویت افغان جنگ کے دوران میں قریبی تال میل تک ہر دور میں بدلتے رہے۔ ان دونوں مملکتوں کا قیام نظریاتی قرار دادوں پر مبنی رہا ہے (دیکھیےدو قومی نظریہ اوریہودیوں کا وطن) اور دونوں ہی ریاستیںبرطانوی سلطنت سے آزاد ہو کر وجود میں آئی تھیں۔ درحقیقت پاکستان اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح پر باضابطہ تعلقات کبھی قائم نہیں ہوئے اور تاحال یہی صورت حال بنی ہوئی ہے۔ پاکستانی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل عرب ریاستوں سے کچھ معاہدے کر لے تو وہ اسرائیل سے علانیہ سفارتی تعلقات قائم کریں گے۔ اس کے برعکس پاکستان کے اسرائیل مخالفتنظیم آزادی فلسطین سے قریبی تعلقات ہیں، مثلاًپہلے انتفاضہ کے موقع پر پاکستان کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے رسد رسانی اور طبی امداد کا بندوبست کیا گیا تھا۔ نیز متعدد موقعوں پربین الاقوامی سطح پر پاکستان کا اسرائیل کے خلاف جارحانہ رویہ اپنانے کی بنا پرریاست ہائے متحدہ امریکا سے کشیدگی بھی پیدا ہوئی ہے۔ جب پاکستان کی جوہری صلاحیتوں کا افشا ہوا تو اسرائیل کو ہمیشہ ان جوہری صلاحیتوں سے خدشہ رہا۔ پاکستان میں بہت سے حلقوں کا خیال ہے کہ اسرائیل نے ان کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکنحکومت اسرائیل کی کچھ کلیدی شخصیتوں نے اس کی مخالفت کی جس کی بنا پر یہ حملہ نہیں ہو سکا۔

خبروں میں

زہران ممدانی
شیخ حسینہ

کیا آپ جانتے ہیں؟

جھلکاری بائی
جھلکاری بائی

 • …کہجھلکاری بائی (تصویر میں) نے 1857ء کی ہندوستانی بغاوت کے دوران جھانسی کی ملکہلکشمی بائی کے بھیس میںایسٹ انڈیا کمپنی کی فوج کے ساتھ لڑائی لڑی تاکہ رانی کو آسانی سے قلعہ سے فرار کیا جا سکے؟
 • …کہجے پور میں واقعجنتر منتر فلکیاتی آلات کا مجموعہ ہے، جسےیونیسکو نے 2010ء میںہندوستان میں 28 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے طور پر تسلیم کیا تھا؟
 • …کہجرمنی سے تعلق رکھنے والاولہیلم رونٹیگن وہ پہلا شخص تھا جسے دنیا کا سب سے پہلانوبل انعام دیا گیا؟
 • …کہ انسانی جسم کا پہلا ریکارڈ شدہپوسٹ مارٹمقدیم اسکندریہ میں ہیروفلس اور ایراسیسٹراٹس نے کیا تھا؟
 • …کہڈبلیو جی گریس فرسٹ کلاس کرکٹ میںسنچریوں کی سنچری بنانے والے پہلے کرکٹ کھلاڑی تھے؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

11
صرف، ہی اور فقط کا استعمال
مثال:صرف نئی تعلیمہی سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
لیکن درست جملہ یوں ہو گا:صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے
اس لیے کہ:صرف اورہی ایسے لفظ ہیں جو ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، چنانچہ اگر مذکورہ غلط جملے میںہی نکال دیا جاتا:صرف نئی تعلیم سماجی شعور پیدا کر سکتی ہے، تب بھی بات مکمل ہو جاتی اور تکرار کا عیب پیدا نہ ہوتا۔
نیز فقط اورہی ایک ہی مفہوم کو ادا کرتے ہیں، جس طرحصرف اورہی کو ایک ساتھ نہیں لا سکتےاسی طرح فقط اور ہی کو ایک ساتھ نہیں لانا چاہیے۔ (حوالہ:رشید حسن خان،انشا اورتلفظ، صفحہ31، الفتح پبلی کیشنز، 2010ء راولپنڈی، پاکستان)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت235,241 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اسصفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

لتا منگیشکر بھارتی ریاستمدھیہ پردیش کے شہراندور میں28 ستمبر1929ء کو پیدا ہوئیں۔بھارت رتن اعزاز یافتہ بھارت کی نامور گلوکارہ لتا منگیشکر نے ہیما سے لتا منگیشکر تک کا سفر انتہائی محنت اور جانفشانی سے طے کرتے ہوئے قومی ہی نہیں بلکہبین الاقوامی شہرت حاصل کی۔ لتا کا بطورگلوکارہ اوراداکارہ  فلموں میں آغاز 1942ء میں مراٹھی فلم ’’کیتی هسال‘‘ سے ہوا۔ لیکن بدقسمتی سے یہ گیت فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ سال 1942ء میں لتا منگیشکر کے والد دینا ناتھ کی دفات کے بعد لتا نے کچھ برسوں تک ہندی اور مراٹھی فلموں میں کام کیا۔ لیکن لتا کی منزل تو گانے اور موسیقی ہی تھے۔ بچپن ہی سے سنگیت کا شوق تھا اور موسیقی میں ان کی دلچسپی تھی۔ لتا کو بھی سنیما کی دنیا میں کیریئر کے ابتدائی دنوں میں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ ان کی پتلی آواز کی وجہ سے آغاز میں موسیقار فلموں میں ان کو گانے سے سے منع کر دیتے تھے۔ لیکن اپنی لگن کے زور پر اگرچہ آہستہ آہستہ انھیں کام اور شناخت دونوں ملنے لگے۔

تاریخ

آج: اتوار،23 نومبر2025عیسوی بمطابق2 جمادی الثانی1447ہجری (م ع و)

فائل:!958 Photograph of star Waheed.jpg
واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایکآزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہاردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں235,241مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں
اگر آپ کا کھاتہ پہلے سے ہے تو براہ کرملاگ ان ہوں
کیا آپ نے ابھی تک کھاتہ نہیں بنایا؟ابھی بنائیں


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=صفحۂ_اول&oldid=6358927»
زمرہ:
پوشیدہ زمرہ:

[8]ページ先頭

©2009-2025 Movatter.jp