Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

نوعمرچکری پر کام کرنے والا
نوعمرچکری پر کام کرنے والا

پنجابی لوگ ہمہ اقسام کھیل کھیلتے ہیں۔ ان میںہاکی اورکرکٹ سے لے کرکبڈی، کشتیاں اور کھدو کھوندی (ہاکی سے مشابہ کھیل) شامل ہیں۔ پنجاب میں 100 سے زائد روایتی کھیل موجود ہیں۔ بھارتی پنجاب کے لوگ کھیلوں میں خاص طور پر توجہ دیتے ہیں۔ اس کا انداز اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس چھوٹی سی ریاست میں 845 کھلاڑی ریاست کے محکمہ کھیل کے قائم کردہ مختلف کھیلوں کے تربیتی مراکز کے تحت کھیلوں پر اپنی پکڑ مضبوط کر رہے ہیں۔ یہ اپنے آپ میں ریکارڈ ہے۔ اس کے علاوہاپریل2015ء میں حکومت پنجاب نےاسپورٹس اتھاریٹی آف انڈیا کے ساتھ تال میل کرتے ہوئے ریاستی کھیلوں کی سہولتوں اور تربیتی مراکز میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ماہرین کے مطابق سرکاری سطح پر تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی تعداد آنے والے کچھ سالوں میں 1300 سے تجاوز کر جائے گی۔ اس سے ریاست میں کھیل کے پروان کے لیے زندہ تہذیب اور عوام میں کھیلوں کی جانب رغبت کا اندازہ ہوتا ہے۔

پنجاب کے روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے بھارتی پنجاب کی ریاستی حکومت2014ء سے پنجاب کے روایتی کھیلوں کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کھیلوں میں کشتیاں جیسا ریاستی کھیل بھی شامل ہے۔

خبروں میں

طارق رحمٰن
طارق رحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں؟

قرآن مجید
قرآن مجید

 • …کہ قرآن مجید (تصویر میں) کا سب سے پہلا ترجمہحضرت سلمان فارسی نے سورۃ الفاتحہ کا فارسی میں ترجمہ کر کے کیا تھا؟‏
 • …کہبھنبھور کی جامع مسجد جسے جنوبی ایشیا کی پہلی مسجد کہا جاتا ہے، آٹھویں صدی عیسوی میں عرب جنگجومحمد بن قاسم کیفتح سندھ کے بعد تعمیر کی گئی تھی؟
 • …کہاردو ویکیپیڈیا کا آغاز 27 جنوری 2004ء کو ہوا؟
 • …کہروس جغرافیائی اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے؟
 • …کہ امریکی شہریجون برور مننچ دنیا کی تاریخ کا سب سے بھاری انسان تھا جس کا وزن تقریباً 1,400 پونڈ (635 کلوگرام ) تھا؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

0
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیےکافی انتظار کرنا پڑا
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے اسٹیشن پر ریل گاڑی کے لیےخاصا انتظار کرنا پڑا
اس لیے کہ: کافی کا مطلب ہوتا ہےکفایت کرنے والا، جو ضرورت کے مطابق ہو، لہذا اس لفظ کوزیادہکے معنی میںاستعمال نہیں کرنا چاہیے،
اس کے بجائے،بہت،زیادہ،خاصا جیسے الفاظ استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ (حوالہ)


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت239,140 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اسصفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

سلطنت عثمانیہ کی حکومت جولائی 1299ء میں قائم ہوئی اور یکم نومبر 1922ء تک برقرار رہی۔ ان623 برسوں تک 36 عثمانی سلاطین نے فرماں روائی کی۔ آل عثمان کے آخری سلطانعبدالمجید ثانی تھے جنھیں رسماً خلیفہ مقرر کیا گیا تھا اور 3 مارچ 1924ء کو بالآخر انھیں معزول کر دیا گیا۔ ان کی معزولی پرسلطنت عثمانیہ کا عہد ختم ہو گیا۔ اپنے دور عروج میں سلطنت عثمانیہ نے شمال میںہنگری سے لے کر جنوب میںیمن تک اور مغرب میںالجزائر سے لے کر مشرق میںعراق تک حکومت کی۔ سلطنت عثمانیہ کا سب سے پہلا دار الحکومت 1280ء میںسوغوت اور پھر 1323ء یا 1324ء تکبورصہ رہا۔ 1363ء میں سلطنت کے دار الحکومت کوادرنہ (ایڈریانوپل) کی فتح کے بعدمراد اول نے ادرنہ منتقل کر دیا تھا۔ اور 1453ء میںمحمد ثانی کیفتح قسطنطنیہ کے بعد قسطنطنیہ (موجودہاستنبول) میں منتقل کر دیا گیا۔سلطنت عثمانیہ 13ویں صدی کے آخر میں وجود میں آئی اور اس کا پہلا حکمرانعثمان اول تھے۔ عثمان کا تعلقاوغوز ترکوں کےقائی قبیلہ سے تھا۔ سلطنت عثمانیہمرکزی طاقتوں کی شکست کے نتیجے میں ختم ہو گئی، جن کے ساتھ اس نےپہلی جنگ عظیم کے دوران اتحاد کیا تھا۔ فاتحاتحادیوں کے ذریعہسلطنت کی تقسیم اور اس کے نتیجے میںترکی کی آزادی کی جنگ اور 1922ء میںسلطنت کے خاتمے اور جدیدجمہوریہ ترکی کی پیدائش کا باعث بنی۔

تاریخ

آج: جمعہ،13 فروری2026عیسوی بمطابق25 شعبان1447ہجری (م ع و)

فیض احمد فیض
فیض احمد فیض

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایکآزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہاردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں239,140مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں
اگر آپ کا کھاتہ پہلے سے ہے تو براہ کرملاگ ان ہوں
کیا آپ نے ابھی تک کھاتہ نہیں بنایا؟ابھی بنائیں


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=صفحۂ_اول&oldid=6358927»
زمرہ:

[8]ページ先頭

©2009-2026 Movatter.jp