منتخب مضموناگستیہہندو مت میںویدوں کے ایک مشہور دانشور (رشی) تھے۔ہندوستانی روایات کے مطابق وہ ایک قابل ذکرسنیاسی اوربرصغیر کی مختلف زبانوں میں ایک بااثر عالم تسلیم کیے گئے ہیں۔ وہ اور ان کی زوجہلوپا مُدراسنسکرت کی مذہبی کتابرگ وید کے بھجن 1.165 تا 1.191 اور دیگر ویدی ادب کے مصنف ہیں۔ اگستیہ کا نام متعدد داستانوں اورپرانوں (مثلاً دیومالائی کہانیوں اور علاقائی داستانوں) میں آتا ہے جن میں خاص طور پررامائن اورمہا بھارت شامل ہیں۔ وہ ویدوں کے سات یا آٹھ انتہائی قابل احترام رشیوں میں سے ایک ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ان کا ذکرشیو مت کی روایت تملسِدّھار میں ایک سِدّھار کی حیثیت سے آتا ہے۔ علاوہ ازیںشکتی مت اورویشنو مت کے پرانوں میں بھی ان کو بہت قابل قدر گردانا گیا ہے۔ نیز وہ ان ہندوستانی دانشوروں میں سے ایک ہیں جن کے قدیم مجسمے اور خاکےجنوبی ایشیا کے ہندو مندروں اور جنوب مشرقی ایشیا جیسےجاوا،انڈونیشیا وغیرہ میں ابتدائی قرون وسطیٰ میں تعمیر شدہشیو کے مندروں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ قدیمجاوی زبان کی تحریر، اگستیہ پروا میں وہ ایک بنیادی کردار اور استاذ کا درجہ رکھتے ہیں جس کا 11 ویں صدی کا نسخہ اب تک موجود ہے۔ | خبروں میں
کیا آپ جانتے ہیں؟ • …کہشاہ اسماعیل دوم (تصویر میں) کو اپنے والد شاہ طہماسپ اول کے حکم پر تخت نشین ہونے سے پہلے بیس سال تک قحضہ قلعہ میں قید رکھا گیا؟ ویکیپیڈیا ایک تحریک
آج کا لفظ2
کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت235,325 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اسصفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔ | ||
منتخب فہرست | |||
تاریخآج: پير،24 نومبر2025عیسوی بمطابق3 جمادی الثانی1447ہجری (م ع و)
| |||
ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!ویکیپیڈیا ایکآزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہاردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں235,325مضامین موجود ہیں۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں | |||
|
| مدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں! |