Movatterモバイル変換


[0]ホーム

URL:


مندرجات کا رخ کریں
ویکیپیڈیاآزاد دائرۃ المعارف
تلاش

صفحۂ اول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ویکیپیڈیا میں خوش آمدید

منتخب مضمون

ننجا یاشنوبینوابی دور کے جاپان میںخفیہ کارندے یا قاتل ہوتے تھے۔ ننجا کے کاموں میںجاسوسی،سبوتاژ، دشمن کی صفوں میں گھسنا، قتل اورگوریلا جنگیں شامل تھیں۔ یہ کارروائیاںسامورائی سے کمتر درجے کی سمجھی جاتی تھیں کیونکہ سامورائی لڑائی اور عزت کے حوالے سے انتہائی سخت اصولوں کی پابندی کرتے تھے۔

سینگوکو دور میں (پندرہویں سےسترہویں صدی تک) کرائے کے قاتل اور جاسوس جوایگا صوبے اورکوگا دیہات سے ملحقہ علاقوں میں سرگرم ہو گئے اور اسی علاقے کے قبائل کے پاس ننجا کے بارے میں زیادہ تر معلومات ہیں۔توکوگاوا شوگون شاہی کے تحتجاپان کے اتحاد کے بعد (سترہویں صدی میں) ننجا گمنامی کا شکار ہو گئے۔

1868ء میںبحالی میجی کے بعد شنوبی کو قصے کہانیوں میں بہت اہمیت دی گئی۔ ننجا کے بارے بہت سی غلط باتیں مشہور ہو گئیں تھیں مثلاﹰ وہ غائب ہو سکتے تھے، پانی پر چل سکتے تھے اور قدرتی عناصر کو قابو میں کر سکتے تھے۔ چنانچہ اُس دور کے ننجا کے بارے میں بیشتر معلوماتسینگوکو دور کی بجائے تخیل کی مدد سے اخذ کی گئی ہیں۔

خبروں میں

طارق رحمٰن
طارق رحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں؟

بینظیر بھٹو
بینظیر بھٹو

 • …کہپاکستان کی سابق وزیر اعظمبینظیر بھٹو (تصویر میں) کسی بھی مسلم اکثریتی ملک میں جمہوری حکومت کی سربراہ کے طور پر منتخب ہونے والی پہلی خاتون تھیں؟
 • …کہ ایشیا کا پہلاڈاک ٹکٹ 1852ء میںسندھ کے چیف کمشنر بارٹل فرین نے جاری کیا تھا؟
 • …کہ برطانیہ کے سابق وزیر اعظمونسٹن چرچل واحد وزیر اعظم ہیں جنھوں نے 1953ء میںادب کا نوبل انعام حاصل کیا تھا؟
 • …کہسوویت یونین سے تعلق رکھنے والیویلنتینا تریشیکووا دنیا کی پہلی خاتونخلا باز ہیں؟
 • …کہمردوں کا عالمی دن 1999ء سے منایا جا رہا ہے اورٹرینیڈاڈ وٹوباگو اسے منانے والا پہلا ملک تھا؟


ویکیپیڈیا ایک تحریک

کاغذی کے بجائے برقی کتاب، جہاں جگہ کی کوئی قید نہیں ہوتی!

آج کا لفظ

10
عموماً کہا جاتا ہے: مجھے اس بات کیسمجھ نہیں آئی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: مجھے یہ باتسمجھ میں نہیں آئی
اس لیے کہ:سمجھ کا مفہوم ہوتا ہے عقل و فہم، چنانچہ اگر مذکورہ غلط جملہ میںسمجھ کی بجائےعقل کا استعمال کریں تو جملہ یوں ہو جائے گا:مجھے اس بات کی عقل نہیں آئی، اور ظاہر ہے یہ جملہ درست نہیں ہے۔
نیز اردو میںسمجھ آنا محاورہ نہیں ہے، بلکہسمجھ میں آنامحاورہ ہے اور یہی درست ہے۔


کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت239,261 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اسصفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


منتخب فہرست

امیتابھ بچن ایکبھارتیاداکار، کبھی کبھار پلے بیکگلوکار،فلم پروڈیوسر،ٹیلی ویژن کے میزبان اور سابقسیاست دان ہیں جو بنیادی طور پرہندی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ انھوں نے اپنیاداکاری کا آغاز 1969ء میںسات ہندوستانی سے کیا اورمرنال سین کیبھون شوم (1969ء) کو بیان کیا۔ بعد میں وہرشی کیش مکھرجی کیآنند (1971ء) میں ڈاکٹر بھاسکر بنرجی کے طور پر نظر آئے، جس کے لیے انھوں نےفلم فیئر اعزاز برائے بہترین معاون اداکار جیتا۔ 1973ء میںامیتابھ بچن نے پرکاش مہرا کی ایکشن فلمزنجیر میں انسپکٹر وجے کھنہ کا کردار ادا کیا۔اس کے بعد وہ کئی فلموں میں "وجے" کے کردار کے ساتھ نظر آئے۔ 1973ء کے دوران ہی وہابھیمان اورنمک حرام میں نظر بھی آئے۔بعد میں، انھیں بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔ دو سال بعد وہششی کپور کے ساتھیش چوپڑا کیدیوار میں نظر آئے، جس نے انھیں بہترین اداکار کی نامزدگی کافلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔دیوار اورزنجیر میں ان کے کرداروں کے لیے انھیں "ناراض نوجوان" کہا جاتا تھا بعد میں انھوں نےرمیش سپی کیشعلے (1975ء) میں کام کیا، جسے اب تک کی سب سے بڑی ہندوستانی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مکمل فہرست دیکھیں

تاریخ

آج: پير،16 فروری2026عیسوی بمطابق28 شعبان1447ہجری (م ع و)

واقعات
ولادت
وفات

ویکیپیڈیا کا حصہ بنیں!

ویکیپیڈیا ایکآزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہاردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں239,261مضامین موجود ہیں۔

ہمارے ساتھ شامل ہوں
اگر آپ کا کھاتہ پہلے سے ہے تو براہ کرملاگ ان ہوں
کیا آپ نے ابھی تک کھاتہ نہیں بنایا؟ابھی بنائیں


ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=صفحۂ_اول&oldid=6358927»
زمرہ:

[8]ページ先頭

©2009-2026 Movatter.jp